Ban on Haris Abbasi

Status
Not open for further replies.

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
اپنی بزنس کی حفاظت کے لئے ہر بزنس مین ہر طرح کے طریقے استعمال کر سکتا ہے اور کرنے چاہئیے۔





یقینن ..اس سے اختلاف بھی نہیں ..
سوال پی ایم پڑھے جانے یا نہ پڑھے جانے کا ہے
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
میں بھی تو یہ ہی کہہ رہی ہوں کہ رسائی حاصل ہے ..اور یہ کوئی حیرت کی بات بھی نہیں ..ویب سائٹ انسان نے ہی بنائی ہوتی ہے ..وہ جو مرضی فیچر ڈلوا لے

تکنیکی طور پر تو پڑھنا ممکن ہوسکتا ہے مگر عدیل اور وسیم چونکہ اچھے انسان ہیں اس لیے گمان ہے کہ وہ اخلاقی طور پر ایسا کرنے سے گریز کرینگے. باقی آپ اچھا گمان رکھیں خاص طور پر عینی سے. یہ بھی ممکن ہے کہ ہم سب ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہوں اور ابھی جو وضاحت عینی کی جانب سے آئی ہے وہ درست ہو . دوسرا ہم سب کو اپنی جانب سے بھی احتیاط کرنی چاہئے کہ میسجز میں کوئی کوئی نجی بات نہ ہی شیئر کریں تو بہتر ہے


 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
تکنیکی طور پر تو پڑھنا ممکن ہوسکتا ہے مگر عدیل اور وسیم چونکہ اچھے انسان ہیں اس لیے گمان ہے کہ وہ اخلاقی طور پر ایسا کرنے سے گریز کرینگے. باقی آپ اچھا گمان رکھیں خاص طور پر عینی سے. یہ بھی ممکن ہے کہ ہم سب ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہوں اور ابھی جو وضاحت عینی کی جانب سے آئی ہے وہ درست ہو . دوسرا ہم سب کو اپنی جانب سے بھی احتیاط کرنی چاہئے کہ میسجز میں کوئی کوئی نجی بات نہ ہی شیئر کریں تو بہتر ہے



اسی بد گمانی سے بچنے کے لئے جو جو گمان میرے دل میں آئے میں نے کہہ دئے .
ایک طریقہ یہ تھا کہ میں بات دل میں رکھتی اور اس پر یقین کئے رکھتی
دوسری بات یہ تھی کہ میں نے اوپن فورم پر کہہ دی تاکہ اڈمن کی طرف سے جواب آئے ..
عینی کا نام اس لئے لیا کہ ایک تو وہ دوست ہیں دوسرے چند دن پہلے اسی موضوع پر ان سے بات ہو چکی تھی ..
 

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
جائز ہے ان کا غصہ ..لیکن قصور ان کا بھی نہیں ..یہ بھی میری طرح صاف دل کی ہیں ..میں بھی ہر کسی کی بات پر یقین کر لیتی ہوں ،
لیکن میری نالج کے مطابق پی ایم پڑھے جا سکتے ہیں ..جب کبھی ان کو پتا چلے گا تو میری طرف سے ان کا دل صاف ہو جائے گا ..
فورم کی خاطر ہم دوست دوستی تھوڑی خراب کریں گے

اچھا پھر تو ٹھیک ہے
 

Aalif

MPA (400+ posts)
جائز ہے ان کا غصہ ..لیکن قصور ان کا بھی نہیں ..یہ بھی میری طرح صاف دل کی ہیں ..میں بھی ہر کسی کی بات پر یقین کر لیتی ہوں ،
لیکن میری نالج کے مطابق پی ایم پڑھے جا سکتے ہیں ..جب کبھی ان کو پتا چلے گا تو میری طرف سے ان کا دل صاف ہو جائے گا ..
فورم کی خاطر ہم دوست دوستی تھوڑی خراب کریں گے

محترمہ، آپ سے یہی کہا جا سکتا ہے کہ عینی کی کہی بات کا بھی آپ عاطف صاحب سے پتہ کر لیجیئے۔ اگر وہ بھی ویٴبلیٹن استعمال کر رہے ہیں تو آپکو اس بات پر تسلی دلوا سکتے ہیں کہ جب بھی کسی ممبر کو سپیم کیٹیگری میں رکھ کر بین لگایا جاتا ہے تو یہ خودکارانہ طور پر اس ممبر آئی ڈی سے ہوئے تمام میسج ڈیلیٹ کر دیتا ہے، چاہے وہ پرسنل میسج ہوں، اس کے لیئے وہ ایڈمن کو یہ سہولت فراہم نہیں کرتا کہ وہ کسی کے پرسنل میسج پڑھ بھی سکے۔
میں یہاں عینی کی بات سے اتفاق کرونگا کہ چونکہ آپ اپنا ذہن بنا بیٹھی ہیں کہ یہاں پر پرسنل میسج پڑھنے کا رواج ایڈمن حلقے میں عام ہے، تو ہم جو کچھ بھی کہہ لیں وہ آپکو جھوٹ اور فریب ہی لگے گا۔ لہٰذا اس سلسلے میں آپکی تسلّی و تشفّی صرف عاطف صاحب ہی کر سکتے ہیں۔
آپکے یا کسی اور ممبر کے انباکس سے اگر حارث کا وہ میسج ڈیلیٹ ہو گیا ہے تو یہ ضروری نہیں کہ اسے پڑھ کر ہی ڈیلیٹ کیا گیا ہو۔
اور اگر یہ سہولت ہمارے پاس ہے کہ ہم کسی کے انباکس میں تانک جھانک کر سکتے ہیں، تو اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ عاطف صاحب اپنے فورم پر ایسا نہیں کر سکتے یا نہیں کرتے؟

اب آتے ہیں اصل مسئلے کی جانب، اور وہ ہے بے جاہ کدورت اور الزام تراشی۔

آپکو اکثر اس فورم پر دوسرے فورم کی اشتہار بازی کرتے ہی دیکھا گیا ہے، گو کہ نام نہیں لیتیں، مگر اپنے کمنٹس میں اکثر یہاں پر اسی فورم کا ذکر کرتی رہتی ہیں، اور دوسرے طور بنا کسی ثبوت کے آپ یہاں لوگوں میں افواہیں پھیلاتی ہی نظر آتی ہیں۔ ہمیں کبھی کسی نے یہ نہیں کہا کہ دوسرے فورم پر جا کر عاطف صاحب اور انکے حواریوں کی اس طریقے سے کردار کشی کی جائے۔ اس سے انسان کی اپنی طبیعت اور طنیت کا پتہ صاف مل جاتا ہے۔


ہمارا عقیدہ ہے کہ واللہ خیر الرّازقین اور ہم آپ لوگوں کے فورم کے لیئے بھی دعا گو ہیں کہ اللہ اسے بھی ترقی دے۔


باقی شک تو مجھے بھی اپنے ای میل پرووایئڈر، فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سماجی رابطے کی ویبسائٹ سے ہے کہ پرسنل میسج تو وہاں بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ تو کیا میں ان کے بارے میں بھی بنا ثبوت واویلا شروع کر دوں؟ یا اگر مجھے اس خدشے کا احتمال اور ادارک ہے تو میں کیوں نہ خود محتاط رہوں اور اپنی خفیہ معلومات کو ایسے ذرائع مواصلات پر استعمال ہی نہ کروں؟ کہتے ہیں کہ کر نہیں سو ڈر نہیں۔


مجھے نہایت افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ آپکا رویہ اس فورم پر بلکل منصفانہ نہیں ہے اور آپ سے مودبانہ التماس یہی ہے کہ یا تو اس بات کا کوئی ثبوت فراہم کیا جائے کہ یہاں پر میسجز پڑھے جاتے ہیں، یا پھر اس بہتان بازی سے اجتناب کیا جائے۔ آپکو اختیار ہے کہ اگر اس فورم کی انتظامیہ آپکو اتنی ہی بری لگتی ہے تو آپ اپنی مرضی کے فورم پر ہی رہا کریں، کیونکہ یہ حق آپکو کسی نے نہیں دیا کہ یہاں آکر کھلم کھلا لوگوں کو ورغلا کر دوسرے فورم کی طرف راغب کریں۔ یہ انتہائی غیر معقول حرکت ہے۔ میرے یا عینی کے لیئے مشکل نہیں کہ آپکی اس سلسلے میں کی گئی بے بنیاد الزامات سے لبریز پوسٹس ڈیلیٹ کر کے آپکو بھی بین کر دیا جائے، لیکن اگر آپکو پرکھنا ہے تو اسی بات سے پرکھ لیں کہ ہم یہاں آپکو جواب دینے بیٹھے ہیں اور بارہا پہلے بھی دے چکے ہیں اور عدیل یا وسیم کسی نے بھی ہمیں کبھی نہیں کہا کہ یا تو ہم آپکی طرح دوسرے فورم پر میٹھے حملے شروع کریں یا کم از کم آپ کو آپ کے حواریوں سمیت یہاں پر بین کریں۔ اب آپ یہاں پر اس روایتی قول کو درست ثابت کرتی نظر آتی ہیں کہ نادان دوست سے دانا دشمن بھلا۔
 

Aalif

MPA (400+ posts)
I am just wondering that could a recipient may have forwarded the message to Admin?

You seem to be talking of common sense, but don't you know how common it is? People mostly like to believe in conspiracy theories and big mysteries. That is what makes the world go round these days. Pardon me if I sound daunting.
 

Aalif

MPA (400+ posts)
دو چار الفاظ میری طرف سے بھی ....

اڈمن کو یہ پورا پورا حق حاصل ہے کہ وہ کسی کو بھی اپنی ویبسائٹ کو پروموٹ کرتا دیکھیں تو اس پر جس طرح کا بھی چاہیں ..بین لگائیں ..یہ ان کی پرائویٹ پراپرٹی ہے ..اور اس کا تحفظ ان کا حق ہے ..
ہیونگ سیڈ دیٹ ، تھوڑا سا اپنی طرف سے اضافہ بھی کرنا چاہوں گی ..
خاص طور پر عینی کے لئے ..
میں آپ پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کرتی ہوں ...جو آپ نہ کہا میں نے مانا ....جو کبھی وسیم نے کہا اسے بھی تسلیم کیا ...
آپ نے کہا ایسا کوئی آپشن موجود ہی نہیں جسے کوئی بھی ، زور ہے کوئی بھی پر ، کہ پڑھ سکے ..عدیل بھی نہیں پڑھ سکتے ..میں نے مان لیا ..کیونکہ یہ الفاظ میری دوست کی طرف سے آ رہے تھے ...
اب عینی جی میرا ایک چھوٹا سا آپ سے سوال ہے .....اگر پی ایم نہیں پڑھے جاتے تو کیسے معلوم ہوا کہ حارث نے اپنی کسی ویبسائٹ کی پروموشن کی ہے ..
اب مجھے وہ کہانی نہ سنانا جو عاطف کی دفعہ سنائی تھی کہ جس کو عاطف نے پی ایم کیا تھا اسی نے رپورٹ کر دی ...
اب میرے پاس اندازے لگانے کو دو باتیں ہیں ..
١ ....واقعی ایسا ہوا کہ کسی نے رپورٹ کر دی
٢ ...میرے پی ایم پر باقائدہ نگاہ رکھی جاتی ہے ..اس ڈر سے کہ میں کسی کو دوسرے فورم کا اتا پتا نہ دے دوں ..اور اسی وجہ سے آپ کو علم ہوا کہ حارث نے بھی اپنی کوئی ویبسائٹ بنائی ہے ..
میرے ان باکس میں سے حارث کا وہ پی ایم غائب ہے جس پر میری سرسری نظر صبح کے وقت پڑ گئی تھی
اگر آپ کا یا اڈمن کا ممبرز کے پی ایم تک کوئی ایکسس ہے ہی نہیں تو کیا جواب دینا پسند کریں گی کہ کیسے میرے ان باکس تک رسائی کی گئی .
براہ کرم میری اس پوسٹ کو ڈیلیٹ نہیں کیجئے گا ....ورنہ آپ اس بات پر مہر ثبت کریں گی کہ میرے شکوک صحیح ہیں ..
ڈیلیٹ ہونے کی صورت میں میری اس فورم پر یہ آخری پوسٹ سمجھی جائے ..
اس کے با وجود میں آپ کے فورم کے لئے دعاگو رہوں گی کہ عدیل نے اس پر بہت محنت کی ہے اور میرا بہت اچھا وقت بھی یہاں گزرا ہے ...

پہلے تو یہ ثابت کریں کہ کسی ممبر نے رپورٹ نہیں کیا حارث عباسی کی پوسٹ کو۔
دوسرا یہ کہ فلٹرز بھی کسی شے کا نام ہوتا ہے۔
تیسرا یہ کہ اگر ہمیں کسی ممبر سے واقعی اس بنیاد پر ڈر لگے، تو روز کی جھنجھٹ پالنے سے بہتر ہوتا ہے کہ اسے بھی بین کر دیا جائے۔
اب میرا ایک سوال یہ کہ کیا جو طریقہ اشتہار بازی آپکے دوسرے فورم والوں نے اس فورم پر اپنایا ہوا ہے، اخلاقی و قانونی طور پر درست ہے؟
 
حارث کو بین کرنے اور اس تھریڈ کو بنانے سے یہ فایدہ ہو گیا کے مجھے بھی نیے فورم کا نام پتا چل گیا۔

This is a perfect example of Streisand effect.

لگتا ہے پہلے عدیل نوٹ چھاپ رہا تھا اب حارث چھاپے گا۔ میں تو ایک دفعہ پوسٹ بھی لگا چکا ہوں کے بھای اتنے نوٹ چھاپ رہے ہو تھوڑا فورم پر بھی لگا دو کہاں لے کر جاو گے اتنے نوٹ کفن میں تو جیب بھی نہیں ہوتی۔ کیا امیر عدنان سے ڈیزاینر کفن سلوا لیا ہے جیبوں والا؟ لیکن میرا وہ تھریڈ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
 

A Abbasi

Moderator
Staff member
میں اس فورم کو کبھی بھی نہیں چھوڑنا چاہتی ..میرے بہت سے دوست یہاں ہیں ..میں نے بہت اچھا وقت گزارا ہے .
لیکن اگر میری پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی تو اس کا مطلب میرے اعتماد کا خون ہو گا ..پھر کوئی وجہ نہیں رہتی ٹھہرنے کی

Dear Annie,

when he sent that message to other members, other members reported this spamming.

Admin cant see messages sent to other members but there is an option in control panel 'delete all private messages sent by this member'
 
Last edited:

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
بد گمانیاں در بدگمانیاں ،
اور اپنے لیے خوش گمانیاں کے آپ سے ڈر کر اپکے پی ایم پر نظر رکھی جاتی ہے ، واہ واہ ، اور یہ بھی مائنڈ بنا رکھا ہے کے جو پہلے کہا تھا وہ کہانی تھی ، جب آپکا مائنڈ بن چکا ہے تو سوال کیسا ؟


کان کھول کر سارے سن لیں میں آج ایک ہی بار دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر کے آپ سب کو آئینہ دکھاؤں گی ، کیوں کے آے دن کی چخ چخ نہیں سنی جاتی ، کتنے یقین سے فرما رہی ہیں کے عینی آپکی پوسٹ ڈیلیٹ کرے گی ، آپ جتنا جانتی ہیں مجھے ، میں سمجھ گئی مزید خوش فہمی کا میں شکار نہیں ہونگی ، عینی لوگوں کو دھوکے نہیں دیا کرتی نہ عینی کسی کے کرتوتوں کا بوجھ اٹھانے والی ہے ، سوال مائنڈ بنانے سے پہلے پوچھے جاتے ہیں مائنڈ بنا کر نہیں کے کہانی سنائی تھی


اب سن لیجئے من چاہے تو یقین کریں نہ چاہے تو نہ کریں میری بلا سے


جس صاحب کا آپ نے ذکر فرمایا انکا پی ایم رپورٹ ہوا تھا اور آج بھی ریکارڈ پر موجود ہے ، آپکو کہانی لگتی ہے لگا کرے ، اور ہاں اپنے سٹاف کو پکا بین لگانے کا عدیل کا آرڈر تھا ، وہ میں تھی جس نے انکی منتیں کر کے انکا بین ایک ماہ کا کرنے کو کہا وہ مان گۓ ، بعد میں انہی صاحب نے دوسروں سے مل کر مجھی کو جھوٹے الزام لگا کر تھپڑ مارے جن میں آپ بھی حصہ لیتی رہیں ، خیر قصہ ختم


اب آتی ہوں حارث کی جانب ، انکا بین بھی عدیل کے کہنے پر ہی لگا ہے ، عدیل اسوقت ہاسپٹل میں اڈمٹ ہیں ، انہوں نے آج جانا تھا لیکن جانے سے پہلے وہ میرے لیے ایک سکرین شاٹ چھوڑ گۓ تھے ،جو میں نے اب شام کو دیکھا ہے جو حارث نے کسی کو پی ایم کیا ، مجھے نہیں معلوم کس نے وہ سکرین شاٹ عدیل کو بھیجا ہے ، لیکن اسمیں حارث کے لکھے ہوۓ لنک تھے ، لگتا صبح ہی جانے سے پہلے وہ اسکو بین کروا گۓ ، اسوقت میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں کے وہ ابھی ہاسپٹل ہی رہیں گے


اب آتی ہوں کے پی ایم کے ڈیلیٹ ہونے کی جانب ، کبھی کبھی سوچتی ہوں لوگوں کےدماغوں میں پتا نہیں کیا بھرا ہوا ہے جنکو اتنی سی ٹیکنیکل پاسبلیٹی کی بات نہیں سمجھ آتی ، میں آج بھی پورے یقین سے کہتی ہوں کسی کے پی ایم تک ماڈ اڈمن تو دور ویب ماسٹر کی بھی رسائی نہیں ، میں آج بھی پورا یقین رکھتی ہوں کے عدیل اور وسیم بہت اچھے انسان ہیں اور وہ مجھ سے جھوٹ نہیں بولیں گے ،


میرے نالج کے مطابق صرف ایک ہی طریقے سے پی ایم اڑ سکتے ہیں وہ ہے فورم کے آٹو میٹڈ فلٹرز ، جو بھی لنک یا کوڈ فلٹرز میں فیڈ کیا جاۓ فلٹر خود بخود اسکو ڈیٹکٹ کر کے ڈیلیٹ کر دے گا ، جہاں تک میں جانتی ہوں فلٹرز کی زد میں سینکڑوں سپیمرز خود بخود بین ہو جاتے ہیں جبکے انکے بین پر عدیل اور وسیم کا نام ہوتا ہے حالانکے وہ اٹومیٹڈ ہوتے ہیں ،


عدیل نے فورم پر فلٹرز لگا رکھے ہیں ، میں سمجھتی ہوں صبح جانے سے پہلے جہاں انہوں نے بین کروایا ساتھ ہی انہوں نے فلٹرز بھی فیڈ کر دیا ہوگا ، اور یہی وجہ ہوسکتی ہے حارث کے پی ایم پر موجود لنک والے سارے پی ایم آٹومٹید سسٹم سے ڈیلیٹ ہو گۓ ،
اگر فلٹر پر عینی کا نام فیڈ کر دیا جاۓ تو وہ سارے ممبر جنکا نام میں عینی آتا ہے وہ فلٹرز کی زد میں آسکتے ہیں ، یہ میرا خیال ہے ، زیادہ سسٹم عدیل کو پتا ہونگے ، میں اپنا اندازہ لکھ دیا ہے ،میں عدیل کی سپوک پرسن نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی جس نے بدگمانیاں پالنی ہیں پالتا پھرے
اب جسکا من چاہے یقین کرنے نہ چاہے نہ کرے

Ya Allah rehm.

Itna Ghussaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaaa ??????????????

yeh jaah-o-jalal hum ne pehlay kabhee nahee dekhaa, phir aaj kyun?

Thora thanda pani piyain, bachi hai, uss ne concern show kia hai to acha kia ap ne detailed jawab de diaa, leiken thora pyar se, thorri mohabbat se baat karain.

Koi aor nahee saheli hai ap ki, balkay saray he forum ki saheli hai woh.

Nadan jee, jahan tak meri maloomaat ka taluq hai forum Admin pvt msgs nahee parh saktay, albata filters laga ke kisi bhee sender ya kisi bhiee subject ke tamam msgs ura saktay hain.

Ab ap bhee apna wehm door ker lijiye 2 siyanon ne ap ko tafseel se samjhaa dia hai.

Allah se dua hai Adeel sumait tamam mareezon ko jald aor mukamal seht yaab kar de aor sab ko apni hifz-o-amaaan main rakhay, Ameen.
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)
بات تو بہت کامن سینس کی ہے کہ کوئی بھی ایسی اجازت نہیں دے گا کہ آپ اُسکی دکان میں کھڑے ہو کر اپنے کاروبار کی تشہیر کریں لیکن ایمانداری والی بات ہے کہ مجھے خود معلوم نہیں تھا کہ کسی ویب سائٹ کی پروموشن پر مستقل بین کی سزا ہے، شائد حارث صاحب کو بھی نہ معلوم ہو، واللہ عالم
میری ذاتی راۓ میں حُسنِ ظن کی آپشن کھلی رکھتے ہوۓ ایسی حرکت پر کم از کم ایک وارننگ کی گنجائش ہونی چاہیے، کہ شائد لاعلمی میں کوئی صاحب ایسی حرکت کر گئے ہوں
باقی جس کا فورم وہی جانے
:biggthumpup:
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
حارث صاحب کے جانے کا بے حد افسوس ہے لیکن ایڈمن نے اپنے طور پر ٹھیک کیا ہے

اگر میرا فورم ہوتا تو میں بھی ایسا ہی ایکشن لیتا کیوں کہ کوئی بھی کاروباری شخص آپ کو اپنے ہی گھر میں بٹھا کے آپ کو وہی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دے گا جو وہ خود کر رہا ہے

اس سے نہ صرف اس کا نقصان ہوتا ہے بلکہ اس کی توہین بھی ہوتی ہے

ابھی کچھ ہی دن پہلے فورم رولز کا ایک تھرید بنا تھا اس میں صاف صاف لکھا تھا

You can NOT post advertisements

Sab logon ko forum rules ka ahtraam kerna chahiye
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ہاں .........
اس کا مطلب واضح طور پر یہ ہے کہ یہ اپنے اعلانات کے بر خلاف ہمارے پی ایم پڑھتے ہیں ...جو کہ سراسر بد اخلاقی ہے ..
ورنہ ان کو کیسے معلوم ہوتا ہے حارث نے اپنے پی ایم میں کیا لکھا ہے


کیا مطلب ہے آپکا کہ آپکا میسیج پڑھ کر ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا ؟؟؟

مسیج تو کوئی میرے جیسا بھی ایڈمن کو فارورڈ کر سکتا ہے ، اس کے لئے آپکے ان باکس کی ضرورت نہی ہے

پھر آپ ایسا کیوں کہہ رہی ہیں کہ یہ صرف آپ کے ان باکس سے ہی ہو سکتا ہے

میرا خیال ہے کہ آپ کو بھی چند دن کے لئے موڈ بنا دینا چاہئے تاکہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ کوئی بھی ماڈ کسی کی ای مل نہی کھول سکتا
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Dear Annie,

when he sent that message to other members, other members reported this spamming.

Admin cant see messages sent to other members but there is an option in control panel 'delete all private messages sent by this member'

She is نادان ........Not Annie sir.

The solution of his problem in the present situation is to stop the facility of PM .

Trust deficit level has increased so low now that it is better to stop it.
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
پہلے تو یہ ثابت کریں کہ کسی ممبر نے رپورٹ نہیں کیا حارث عباسی کی پوسٹ کو۔
دوسرا یہ کہ فلٹرز بھی کسی شے کا نام ہوتا ہے۔
تیسرا یہ کہ اگر ہمیں کسی ممبر سے واقعی اس بنیاد پر ’’ڈر‘‘ لگے، تو روز کی جھنجھٹ پالنے سے بہتر ہوتا ہے کہ اسے بھی بین کر دیا جائے۔
اب میرا ایک سوال یہ کہ کیا جو طریقہ اشتہار بازی آپکے دوسرے فورم والوں نے اس فورم پر اپنایا ہوا ہے، اخلاقی و قانونی طور پر درست ہے؟
نادان لوگ رولا بہت مچاتے ہیں ، یہ تو پکی بات ہے

مارے گئے اوے ، لٹے گئے اوے ، میری ای میل پڑھ لی اوے
:lol:
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
Dear Annie,

when he sent that message to other members, other members reported this spamming.

Admin cant see messages sent to other members but there is an option in control panel 'delete all private messages sent by this member'

Dear A Abbasi;
Thank you for the input with explanation.
My suspicion was correct. "The PM was forwarded to Admin by other members ".



 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
چھوڑیں ..آپ بھی غصہ ..اتنی چھوٹی سی زندگی میں کیسے جھگڑے

ویسے میرا آپکو ایک مشورہ ہے ، آگے آپکی مرضی

آپ نے جتنی غلط فہمی پھیلائی ہے ، اب آپ یھاں سے خود ہی چلی جائیں
ویسے بھی آپ دوسرے فورم پر بہت ایکٹو ہیں ، یھاں پر اب آپ کا کیا ہے

بندے کو کچھ عقل بھی ہونی چاہے ، صرف چخ چخ کرنے سے کوئی فایدہ نہی ہوتا
کہیں تو میں آپکو باہر دروازے تک چھوڑ آوں ؟؟؟
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top