Bilal Raza
Prime Minister (20k+ posts)
کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو آج نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بختاور کا کہنا تھا کہ زرداری اس الزام کے تحت تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں کہ جس کا ٹرائل تک شروع نہیں ہوا، یہ عمران خان کا مدینہ ہے کہ جہاں ایک مسلمان نماز کی ادائیگی کے حق سے محروم ہے، یہ عمران خان کا مدینہ ہے کہ جہاں ایک عورت کو رات 12 بجے ہسپتال کے بستر سے کھینچ کر جیل لے جایا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1160899767981039618
آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے فریال تالپور کی فیملی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی، آج عید کا دن ہے اور ہم ابھی تک فریال تالپور سے ملاقات نہیں کرپائے، عید کے موقع پر ہر قیدی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرے، عید کے موقع پر ملنے کی درخواست کو آج تیسرا دن ہے کہ وہ التواء کا شکار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1160867342877908992
Source
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/KBF1aXG.jpg