
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک ٹویٹ سے غریدہ فاروقی ناراض ہو گئیں اور اس کا کریڈٹ اس وقت کی تحریک انصاف کی حکومت کو دینے کی بجائے کہا کہ اس معاملے پر قوم کو تقسیم نہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں 27 فروری 2019 کو پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والی جھڑپ اور اس کا کامیابی سے دفاع کرنے پر اس کا کریڈٹ اپنی حکومت اور پاک فضائیہ کو دیا۔
اس بات پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نالاں ہو گئیں اور کہا کہ ”ہماری حکومت“ کا نہیں یہ پوری پاکستانی قوم کا کارنامہ تھا، چاہے وہ حکومت کیساتھ ہوں یا نہ ہوں! اس تاریخی کارنامے کا کریڈٹ تمام مسلح افواج کو جاتا ہے خاص کر پاک فوج/پاک فضائیہ کو جنہوں نےانتہائی ذمہ داری/باریکی سے پلاننگ تشکیل دی اور عملدرآمد کیا۔ اس تاریخی دن پر قوم کو تقسیم نہ کیا جائے۔
تاہم ان کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین کو اچھا نہ لگا اور انہوں نے بتایا کہ حکومت میں تمام ادارے آتے ہیں نہ کہ صرف حکومت اظہر مشوانی نے اس پر کہ موجودہ وفاقی وزیر ایاز صادق کے مطابق تو باجوہ کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اس وقت۔۔ ایسے کیسے؟
رابعہ رائے نے کہا فیصلہ حکومت ہی کرتی ہے۔ چیف کی تو ٹانگیں کانپ رہی تھی (ن لیگی رہنما کے مطابق)۔ کس نے کہا تھا کہ ہم نواز شریف پہ بڑی انویسٹمنٹ کی ہے؟
محمد شعیب نے کہا اوہ ان پڑھ عورت ہماری حکومت میں سب ادارے اور ساری عوام آتی ہیں۔عمران خان کے ایک ٹویٹ سے دشمن جل کر راکھ ہو رہے ہیں کیا بات ہے خان کی۔
احسن صدیقی نے کہا ہماری حکومت ہی پورے پاکستان کی حکومت تھی۔ اب تو اور واضح ہو گیا ہے کہ خان صاحب کے ساتھ قوم کھڑی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اپنے طرز عمل سے اینکر پرسن ہونے کا ثبوت دیں اور بغض عمران کا تاثر دور کریں۔ دوبارہ بولیں، 'ہماری حکومت= عوام پاکستان کی حکومت'
وقص مجید نے لکھا کہ میڈم پہلے پورا فقرہ تو پڑھ لو۔