یوم تکبیر کے حکومتی اشتہارات سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر غائب

1748437223625.png


آج یوم تکبیر ہے اور آج سے ٹھیک 27 سال پہلے پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا اور پاکستان باقاعدہ ایٹمی طاقت بن گیا۔۔ اس وقت نوازشریف برسراقتدار تھے

ایٹمی پروگرام ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا جس کی سربراہی معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کی تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد کئی صدور اور وزرائے اعظم آئے مگر پاکستان کا ایٹمی پروگرام جاری رہا اور اسکے روح رواں ڈاکٹر عبدالقدیر خان رہے۔

آج حیران کن طور پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر حکومتی اشتہارات سے غائب تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے حیرت کا اظہار کیا اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سینیٹر مشتاق نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آج یوم تکبیر پر اس سرکاری اشتہار میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کانام اور ان کی تصویر کیوں نہیں ہے؟؟؟کیا اپنے قوم کے محسن ،نیوکلیئر و میزائل ٹیکنالوجی کے بانی کیساتھ کوئی اس طرح کا رویہ رکھتا ہے؟؟کیا حکومت اب بھی امریکی خوف سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کےنام اور تصویر سے دور بھاگتی ہے؟؟

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نظرانداز، بدنام کرنے کی پالیسی پرویز مشرف کی پالیسی تھی ،پرویز مشرف آج تاریخ کے کوڑے دان میں نفرت کی علامت ہے، لیکن ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج پاکستان اور امت مسلمہ کے ہر فرد کے دل میں محبت و احترام کیساتھ زندہ ہے۔

سینیٹر مشتاق نے سوال اٹھایا کہ کیا شہباز حکومت پرویز مشرف کی پالیسی پر عمل پیرا ہے؟؟؟ قومی خزانے ،عوام کے ٹیکس سے ذاتی تشہیر کے اشتہارات میں اپنی جعلی کارناموں کا تذکرہ ہوتا ہے لیکن قوم کا حقیقی محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان نظرانداز ہے،محسن پاکستان کے ساتھ حکومت کا یہ رویہ افسوسناک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1927631613019517132
شفاء یوسفزئی نے ردعمل دیا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان جو ایٹمی دھماکوں کے پیچھے کام کرنے والی اہم ترین شخصیت تھی انکی تصویر آج کے سرکاری اشتہار سے غائب
https://twitter.com/x/status/1927650185464660072
ثمینہ پاشا نے تبصرہ کیا کہ خاک میں مل گئے نگینے لوگ ۔۔۔ حکمران بن گئے کمینے لوگ۔۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم آپ کی احسان مند ہیں۔ موقع کوئی بھی ہو ن لیگ اپنی “عزت افزائی” کا بندو بست کر ہی لیتی ہے

ہاشمیات نے سوال کیا کہ اس اشتہار میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کہاں ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1927677996594254205
احمد بوباک کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے سرکاری سطح پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کو مائنس کر دیا ہے۔ یہ وزارت اطلاعات کی طرف سے تمام اخبارات کو اشتہار دیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1927662699543986283
خرم نے لکھا کہ اشتہارات میں مُحسن پاکستان کو بھول گئے۔۔
https://twitter.com/x/status/1927655470082244822
سردار مسرور عباسی نے تبصرہ کیا کہ یہ کتنی افسوسناک بات ہے کہ سرکاری اشتہارات میں پاکستان کے عظیم محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر کو نظر انداز کر دیا گیا۔ قوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے محسن کو فراموش کرنا دراصل پاکستان کی تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کی شان تھے، ہیں اور رہیں گے
https://twitter.com/x/status/1927699387985104989
لطیف شاہ نے کہا کہ اربوں روپے کے اشتہارات میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو جگہ نہ ملی۔
https://twitter.com/x/status/1927672796102234474
ثاقب بشیر نے ردعمل دیا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کی تصویر لازم تھی پتہ نہیں کس سیانے کے مشورے سے موجود نہیں
https://twitter.com/x/status/1927673444738470154 https://twitter.com/x/status/1927659957928743051 https://twitter.com/x/status/1908545685617569899 https://twitter.com/x/status/1927698449522450623 https://twitter.com/x/status/1927776717847855532 https://twitter.com/x/status/1927628465974468908
 
Last edited by a moderator:

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
Shouldn’t have but then there were so many other scientists involved as well

Political parties will do their political stunts
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
These criminals are rewriting history by removing the heroes of Pakistan. The awaam should wipe these beghairats from the face of the earth.
 

Back
Top