
عمران خان نے کا چہرہ پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے اور انہوں نے یہ بتایا ہے کہ شہباز گل اکیلا نہیں ہے، یہی بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے، شہباز گل صرف ایک ملازم کی حیثیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں عمران خان کی سٹیبلشمنٹ کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کا چہرہ پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے اور انہوں نے بتا دیا ہے کہ کہ شہباز گل اکیلا نہیں ہے، یہی بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے، شہباز گل صرف ایک ملازم کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس سوال پر کہ کیا آپ لوگ شہباز گل کو وعدہ معاف گواہ بنانا چاہ رہے ہیں‘ کا جواب دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز گل سے ہم اس کے باس کا نام اگلوانا چاہ رہے ہیں تاکہ سب کچھ قوم کے سامنے آئے۔ شہباز گل جس کہانی کا ایک کردار ہے ہم اس کہانی کے تمام کرداروں تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1560598787436978176
انہوں نے کہا کہ قوم پہلے بھی پتہ تھا اب ایک بار پھر واضح ہو گیا ہے کہ شہباز گل نے جو کچھ کہا وہ تحریک انصاف کے بیانیے کے مطابق تھا۔ وقت آ گیا ہے کہ حکومت پاکستان عمران خان کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ تین بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نوازشریف کو ان کی عوام میں مقبولیت کے باوجود نااہل کیا گیا، میاں نوازشریف کے پاس 265 سیٹیں تھیں۔ کیا عمران خان قانون سے ماورا ہے؟
انہوں نے کہا کہ جو کچھ سوشل میڈیا پر کیا گیا، جو لندن کی سڑکوں پر جوتے مارے جاتے ہیں اور جو گندی ویڈیوز اپ لوڈ کروائی جاتی ہیں اور جس قسم کے ٹرینڈز چلائے جاتے ہیں یہ سب عمران خان کی سربراہی میں ہوتا ہے باقی سب تو مہرے ہیں، اب انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا۔ کیا عمران خان آسمان سے اتری ہوئی کوئی مخلوق ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3uzmabukhardilkibat.jpg