ہمیں امن چاہیے،سوات میں ہزاروں افراد کا احتجاج

8%D8%B3%D9%88%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%86%D9%BE%D8%B1%D8%B9%DB%81%D8%AA%D8%B9%D8%B3%D8%AA.jpg

شہریوں کو تحفظ دینا حکومتی اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری، بد امنی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں پیر کے روز چارباغ تحصیل کے علاقے گلی باغ میں طالبعلموں کو لے جانے والی وین پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس سے 2 طالب علم زخمی ہو گئے تھے جبکہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

یہ دہشت گرد حملہ تشدد کے واقعات کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے جس کا الزام مقامی لوگوں نے تحریک طالبان پاکستان پر عائد کیا ہے لیکن کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی جس کے خلاف ہونے والا احتجاج آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1579812788599689216
دہشت گردی کے خلاف اور امن وامان کے حق میں مینگورہ کے علاقے نشاط چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور سفید جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ دینا حکومتی اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری، بد امنی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، حکومت دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کرے۔ مظاہرےسے صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی، سینیٹر مشتاق احمد، افراسیاب خٹک اور منظور پشتین سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سوات میں دوبارہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہونا اورامن وامان کی بگڑتی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے جس سے امن و امان کوبڑا دھچکالگا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1579854587141685248
انہوں نے کہا پختون امن چاہتے ہیں انہیں دیوارسے نہ لگایاجائے۔سٹیٹ کو اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1578734684238147585
ایک سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر گل عالم وزیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: سوات نے ایک بار پھر عسکریت پسندی کو مسترد کر دیا اور امن اور انصاف کے لیے آواز اٹھائی۔

https://twitter.com/x/status/1579829445955059714
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے مظاہرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ: سوات کے لوگ امن کے لیے نکل آئے ہیں!

https://twitter.com/x/status/1579468846007996417
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ بار بار ہو رہا ہے اور سب نظر انداز کر رہے ہیں، تم کیوں ان چھوٹی معصوم جانوں کو اپنے بھونڈے کھیل کے لیے قربان کر رہے ہو! ہم ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے!

https://twitter.com/x/status/1579839447125831680
ایک سوشل میڈیا صارف احتشام الحق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: پشتون مزید بدامنی نہیں چاہتے! آج سوات میں پشتون قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم مزید جنگ کا شکار نہیں ہوں گے اور ریاست کی پالیسیوں کو قبول نہیں کریں گے جس کی وجہ سے ہم اب تک جنگ اور بدامنی کا شکار ہیں!

دریں اثنا سکول وین پر حالیہ دہشت گرد حملے کے خلاف مظاہرین نے کہا کہ اگر حکام نے 24 گھنٹوں کے اندر مطالبات پورے نہ کیے تو اسلام آباد تک مارچ کریں گے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وین ڈرائیور کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور مجرموں کو بے نقاب کیا جائے جبکہ حکومت کو بڑھتی عسکریت پسندانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

دوسری طرف سوات کے متعدد علاقوں میں تقریباً 1222 پرائیویٹ سکولز احتجاجاً بند رہے۔ پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ وہ نشاط چوک پر احتجاج میں شریک ہونگے اور سکول بند رکھیں گے۔
 

KPKInsafian

Senator (1k+ posts)
Do you have source of this story?
These things can't be hide.
Why this crowd allowed ANP..Manzor Pashton like peoples to addressed who are proved corrupt and some are traitors??
Thats so sad that we pushtoons as a whole rejected these Anti states PDM and its associates and still do and will do.
But been pushed again and again to become victims of this tis
 

Mikkix

Minister (2k+ posts)
Thats so sad that we pushtoons as a whole rejected these Anti states PDM and its associates and still do and will do.
But been pushed again and again to become victims of this tis
Pushtun are mercenaries for ..... muhajirs/urdu speaking also used. Baloch are non entity.
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Ye jo dehshatgardi hai iss ke peeche Generals ki wardi hai.
These mofo Generals are a cancer for Pakistan. They make terrorist groups and use them against Pakistanis to fulfill their dirty agendas.

This time it was a captain with his sipahis
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
so the Neutrals finally confirmed with their actions what PTM and Manzoor Pashteen has been saying all along. extremely disturbing if true about the involvement of personnel of security forces in the killing of innocent people. it seems like they did not learn any lessons from Baluch uprising which started as reaction to an alleged incident involving a captain.