ناروال میں کاشتکاروں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے پر ایک کسان نے منفرد احتجاج کرتے ہوئے 50 من گوبھی مفت تقسیم کر دی۔
نجی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق، صادق آباد کے ایک کاشتکار نے سبزی منڈی میں گوبھی سے بھری گاڑی خالی کر دی اور ساری سبزی ہوا میں اچھال کر لوگوں میں مفت بانٹ دی۔
صادق آباد کے اس مایوس کاشتکار کا کہنا تھا کہ منڈی میں گوبھی کی قیمت محض دو روپے فی کلو ہے، جبکہ فصل تیار کرنے میں اُن کا خرچہ 30 سے 40 ہزار روپے تک پہنچ جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1883116419858268480
کاشتکار مدثر عمر نے کہا کہ گوبھی کو دو روپے فی کلو کے بھاؤ پر بیچنے سے بہتر ہے کہ اسے غریبوں میں مفت تقسیم کر دوں۔
اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھاد اور بجلی پر سے ٹیکس ختم کیا جائے، تاکہ کاشتکاروں کے اخراجات میں کمی آ سکے۔
یہ واقعہ کاشتکاروں کے مسائل اور فصلوں کی کم قیمت کے باعث ہونے والی مالی مشکلات کو اجاگر کرتا ہے۔
دوسری جانب ایک اور کسان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو گوبھی کی قیمت کم لگنے پر سر پر گوبھی کا پھول مار مار کراحتجاج کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1883187180430147663
اسکا کہنا ہے کہ اس موسم میں سبزی گوبھی کی قیمت بہت گر گئی ہے 14 روپے کلو منڈی کا ریٹ ہے ۔
واضح رہے کہ لاہور میں گوبھی اس وقت انتہائی کم نرخوں پر مل رہی ہے، گوبھی کی قیمت 20 روپے سے 40روپے فی کلو عام سبزی کی دکانوں پر مل رہی ہے جبکہ منڈی میں ریٹ انتہائی کم ہے۔