
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عالیہ حمزہ کا ایک پیغام شئیر کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ جیلوں میں ہماری خواتین کے ساتھ جس طرح کا سلوک روا رکھا جارہا ہے وہ ہولناک ہے۔ جس پاکستان میں میں پَلا بڑھا ہوں یا کسی بھی مہذب معاشرے میں (ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے ساتھ ایسے بہیمانہ سلوک کا) تصوّر تک ممکن نہ تھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ عالیہ حمزہ کی بیٹی کی جانب سے بھجوائے گئے پیغام سے وہ کرب و اذیّت جھلکتی ہے جس سے ان کے اہلِ خانہ گزر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1671238452354883584
عالیہ حمزہ کی بیٹی کے مطابق ان کی والدہ کی صحت بہت بگڑ گئی تھی اور ایک دن پہلے وہ ہوش وحواس کھو بیٹھی تھیں اور گر گئی تھیں جس کی وجہ سے ان کے سر کے پچھلے حصے سے خون بہہ نکلا اور ان کے کندھے اور بازو پر بائیں جانب چوٹیں آئی ہیں۔ 24 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک طبی امداد نہیں دی جا رہی۔ ہمیں میڈیا کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، 42 دن سے وہ جیل میں قید ہیں اور بدترین حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔
عمران خان کے ٹویٹر پیغام پر صحافی حامد میر نے ہلکی سی مذمت کرکے عمران خان کو طعنے دینا شروع کردئیے۔
انکا کہنا تھا کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے لیکن یہ پہلی دفعہ تو نہیں ہو رہا ماضی میں زیر حراست خواتین کے ساتھ اس سے بھی زیادہ برا سلوک ہوتا رہا 2005 میں کوہلو سے حراست میں لی جانے والی سکول ٹیچر زرینہ مری کے ساتھ جو ہوا وہ ناقابل بیان ہے وہ آج بھی لاپتہ ہے آپ نے کبھی اسکا نام ہی نہیں لیا
https://twitter.com/x/status/1671333477869043714
اس پر صحافی ریاض الحق نے حامدمیر کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سر عمران سے اختلاف اپنی جگہ مگر مرتے کو مارنا کوئی جراحت مندی نہیں۔ کل کو یہ طعنے ہمیں بھی ملیں گے کہ صحافیوں پر جبر، اغوا اور سینسرشپ تو ماضی میں بھی ہوتی تھی تو اسلیے شور نہ کیا جائے کیونکہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہورہا۔
https://twitter.com/x/status/1671344802338598912
میر صاحب کہیں بھی کوئی اچھا جملہ لکھتے ہیں تو ساتھ میں لیکن،اگر،مگر لگا کر اپنا بغض نکالنے کا موقع ضائع نہیں کرتے۔ حتی کہ بھارت میں ہونے والے غیر انسانی سلوک کا تذکرہ کرتے وقت بھی پاکستان کے کسی علاقہ کا نام لیکر بیلنس کر جاتے ہیں۔ کبھی تو منافقت سے ہٹ کر بول لیا کیجئے!!
https://twitter.com/x/status/1671353471977787393
وقاص نے حامد میر کوجواب دیا کہ جی بھائی آپ کا بھائی عامر اور محسن نقوی یہ سب کروا رہے مریم اور رانا ثنااللہ کا حکم ہے پورا تو کرنا پرے گا پھر ہی تو اپ کا بزنس چلے گا کرپشن کریں لوٹوں پاکستان کو کوئی نہیں پوچھے گا قانون اور آئین تو ختم ہوچکا ہے۔ لیکن اللّٰــــــہ پاک کی طرف سے ہی انصاف ملے گا
https://twitter.com/x/status/1671349189614383105
صداقت نے کہا کہ مطلب ابھی جو کچھ غلط ہورہا ہے اس پر آپ نے نہیں بولنا بس یہی بولتے رہتے ہیں یہ کونسی نئی بات ہے عجیب منطق ہے
https://twitter.com/x/status/1671361844530016257
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر کوئ چیز ماضی میں غلط تھی تو وہ آج بھی غلط ہے
https://twitter.com/x/status/1671352481337450500
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aliyaahhaa.jpg