کیپٹل پولیس نے مظاہرین پرڈرون کے زریعےشیل پھینکنے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی

2isbtteragastecno.jpg

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے امن و عامہ کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے جس سے مظاہروں میں عوام کو منظم کرنے اور منتشر کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے آفیشل سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کیا گیا ہے اب سے اسلام آباد پولیس امن وعام کیلئے جدید ڈرون استعمال کرنے جا رہی ہے۔

شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس رائٹ کنٹرول کرنے کی جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ اب سے مستقبل میں عوامی اجتماعات کو محدود اور منظم کرنے کیلئے غیر مہلک شیل پھینکنے والے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1568509516832014337
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس بھی دیگر صوبائی پولیس کی طرح مظاہروں اور مظاہرین کو منشتر یا منظم کرنے کے روایتی طریقے استعمال کرتی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام پر لوگوں کا کہنا ہے اگر کوئی احتجاج کرتا ہے تو یہ اس کا بنیادی حق ہے۔

جبکہ کچھ صارفین کہہ رہے ہیں کہ یہ اسلام آباد کیلئے عمران خان کی اگلی ممکنہ کال سے قبل پولیس کی ایک حکمت عملی ہے جس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 
Last edited: