کیا پی ٹی آئی کے گرفتار یوسی چیئرمین ووٹ ڈال سکیں گے؟ای سی پی نےبتادیا

3kmckaracahaiaiaiiaiaiaiai.jpg

کراچی میں میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات کے موقع پر گرفتار چیئرمین حضرات سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات میں گرفتار ووٹرز کو پولنگ میں شرکت کیلئےپہنچانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی دنیا کے50 سے زائد ملکوں سے بھی بڑا شہر ہے، اس شہر کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے، اس بار سندھ میں ماضی کی نسبت بلدیاتی انتخابات کا عمل قدرے بہتر رہا، میئر و ڈپٹی میئر کے انتخاب کے عہدے کیلئے تمام امیدواروں کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے گرفتار چیئرمین ودیگر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ووٹرز گرفتار ہیں ان کو پہنچانے کے آرڈرز دے دیئے ہیں، میئر و ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب 19 جون کو منعقد کی جائے گی۔

میئر و ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے اعجاز انور چوہان نے کہا کہ پولنگ کے موقع پر کےایم سی ہال میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات دیدی ہیں، امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے چیف سیکرٹری و ڈی جی رینجرز سے بھی رابطے میں ہیں، آئی جی سندھ نے بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
 

Back
Top