کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کا الزام، بنگلہ دیشی ہیڈ کوچ کے خلاف بڑا ایکشن

10bangladeshheadcoacjkd.png

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے ایک کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کے الزام کی تحقیقات کے بعد ٹیم کے ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو معطل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے ایک کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کے الزام کی تحقیقات کے بعد ٹیم کے ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو معطل کر دیا گیا ہے، بورڈ کے بیان کے مطابق چندیکا ہتھورا سنگھے کی معطلی کے 48 گھنٹوں بعد انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 2023ء کے ورلڈکپ کے دوران ایک کھلاڑی کی طرف سے تھپڑ مارنے کے الزام کے بعد معاملے کی تحقیقات کی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بورڈ کی طرف سے ٹیم کے ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کو معطل کرنے کے بعد سابق آل رائونڈر اور کرکٹ کوچ فلپ سمنز کو عبوری طور پر ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق چندیکا ہتھورا سنگھے کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیا جا رہا ہے اور 48 گھنٹوں بعد انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چندیکا ہتھورا سنگھے سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر ہیں جو عرصہ دراز تک سری لنکن کرکٹ ٹیم کے معاون کوچ کے بعد بطور ہیڈ کوچ بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے عبوری طور پر ہیڈکوچ کوچ مقرر ہونے والے فلپ سیمنز ٹرینیڈاڈین کرکٹ کوچ اور سابق کھلاڑی ہیں جو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیے 1987ء سے 1999ء کے دوران ایک اوپننگ بلے باز کے علاوہ دائیں ہاتھ کے میڈیم تیز بائولرز کے طور پر بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
 

Back
Top