کون کہتا ہے پاکستان آزاد جمہوری ریاست نہی&#172

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
کون کہتا ہے پاکستان آزاد جمہوری ریاست نہیں

وسعت اللہ خانبی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی


اگر میں غلط نہیں ہوں تو پاکستان اس وقت دنیا کے اُن گنے چنے ممالک میں شامل ہے جہاں
نا کتابی جمہوریت ہے اور نا ننگی آمریت بلکہ یہ ممالک مینیو سسٹم کے تحت کام کررہے ہیں۔
فرد سے لے کر حکومت تک جب چاہیں، جیسے چاہیں اور جس وقت چاہیں پسند کے مصالحوں سے اپنی مرضی کی زندگی کا پیزا تخلیق کرسکتے ہیں۔مثلاً
رہائشی مینیو!

اگر آپ بے صلاحیت ہیں تو فٹ پاتھ، گھاس، جھونپڑی یا کسی بھی زیرِ تعمیر یا خالی بلڈنگ میں رہ سکتے ہیں۔اگر آپ باصلاحیت ہیں تو سرکاری و نجی اراضی پر کلاشنکوف لہرا کے اپنی سکت کے اعتبار سے مکان یا مکانات بنا سکتے ہیں۔ کلاشنکوف میّسر نا ہو تو کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ کا جھنڈا بطور کلاشنکوف بلند کرسکتے ہیں۔جائز زاتی مکان میں بھی رہ سکتے ہیں اور ہمت ہے تو کرائے کے مکان کو بھی ذاتی تصور کرسکتے ہیں۔آپ اپنی رہائش کا بندوبست کسی بھی شکل میں کریں ریاست کو کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ریاست بھی تو یہی چاہتی ہے کہ ہر شہری کے سر پر سائبان ہو چاہے کسی بھی شکل و صورت میں ہو۔
صحت و تعلیم کا مینیو!

ہر شہری کو حق ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ سواری کا انتخاب کرے۔ریاست صرف یہ چاہتی ہے کہ شہریوں کا حقِ سفر پامال نا ہو اور کرائے کی کمی بیشی، ٹرانسپورٹ کے معیار اور نظام الاوقات کے معاملات آزاد منڈی کے اصول طے کریں۔

ریاست ہر شہری کو صحت مند دیکھنا چاہتی ہے ۔لہذا ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنا علاج خود کرے یا سرکاری اسپتال کی پرچی پر کالا شربت حاصل کرے، بستر پر لیٹے کہ برآمدے میں پسر جائے۔ ہومیو پیتھی کا سہارا لے کہ جادو ٹونے یا دم درود کا۔ کسی پیر فقیر کے مزار پر جاکے پڑ جائے یا نجی اسپتال میں داخل ہوجائے یا اپنے یا سرکاری خرچے پر بیرونِ ملک چلا جائے، بھلے ایک نمبر دوا خریدے یا دو نمبر۔ مریض کتنی فیس دے سکتا ہے اور ڈاکٹر کتنی فیس لے سکتا ہے یہ خالصتاً مریض اور معالج کا معاملہ ہے۔ ریاست کا کام صرف اتنا ہے کہ وہ مریض اور معالج کی آزادی کا تحفظ کرے۔یہی مینیو تعلیم کے شعبے کے لئے بھی ہے۔ مکتب سکول، پیلا سکول، اردو میڈیم، انگلش میڈیم، ایک نمبر ڈگری، دو نمبر ڈگری جیسی جس کی جیب ویسی تعلیم اور ویسا روزگار۔۔۔۔ ریاست مکمل غیر جانبدار ہے۔
ٹرانسپورٹ مینیو!

ہر شہری کو حق ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ سواری کا انتخاب کرے۔اگر وہ کسی ٹرین کے چوبیس گھنٹے لیٹ ہونے کو سہہ سکتا ہے تو ٹرین سے سفر کرے۔ چاہے تو اکہری سڑک پر ایک سو بیس کلومیٹر کی رفتار سے دوڑنے والی بین الا اضلاعی بسوں میں بیٹھ جائے یا ویگن کی چھت اور پائیدان سے لٹک جائے۔ پیسے ہوں تو رکشے، ٹیکسی اور جہاز کا سہارا لے لے ورنہ پیدل، گدھے یا اونٹ پر روانہ ہوجائے۔ریاست صرف یہ چاہتی ہے کہ شہریوں کا حقِ سفر پامال نا ہو اور کرائے کی کمی بیشی، ٹرانسپورٹ کے معیار اور نظام الاوقات کے معاملات آزاد منڈی کے اصول طے کریں۔
انصاف کا مینیو!

090403111313_sc-pakistan.jpg

ریاست کا مقصد تو انصاف کی شفاف فراہمی ہے۔

ہر شہری، پولیس اور حساس اداروں کا یہ حق عملاً تسلیم کیا جاتا ہے کہ وہ چاہے تو اپنے طور پر ملزم کو سزائے موت سمیت کوئی بھی سزا دے سکتا ہے یا مروجہ قانونی راستہ بھی اختیار کرسکتا ہے۔اگر تھانے میں ایف آئی آر درج کرواسکتا ہے تو کروا لے۔ پرچہ کٹنے سے پہلے مُک مُکا کرنا چاہتا ہے یا پرچے میں ردّوبدل کروانے کی سکت رکھتا ہے تو یہ بھی کرلے۔انگریزی، شرعی، قبائلی اور ایف سی آر قوانین میں سے انتخاب کا مینیو بھی موجود ہے۔ چاہے تو کوئی بھی ادارہ یا شہری عدالت یا عدالتی فیصلہ مانے یا دل نا مانے تو نا مانے۔ریاست کا مقصد تو انصاف کی شفاف فراہمی ہے۔ اس قدر شفاف کہ نظر ہی نا آئے۔
انتظامی مینیو!

ہر شہری کو حق ہے کہ وہ کمشنریٹ نظام کے تحت زندگی بسر کرے یا بلدیاتی نظام میں سانس لے۔کنٹونمنٹ کے قوانین کو اپنائے یا شہری انتظامیہ سے رجوع کرے۔ بندوق بردار وڈیرے کی سنے یا شہروں میں ڈاکو راج کے تحت رہے۔ جان و مال و کاروبار کا خود تحفظ کرے یا کسی کو بھتہ دے کر گلو خلاصی کروائے۔ چاہے تو ایمانداری سے نوکری کرکے اوپر والوں کی ناراضگی کا مقابلہ کرے یا کتّے سے وفاداری کا سبق سیکھ لے۔جدید جمہوری ریاست وہ ہوتی ہے جہاں شہریوں کو ہر شعبے میں مکمل آزادی اور ملٹی پل چوائسز میّسر ہوں اور ریاست کی مداخلت کم سے کم ہو۔اگر یہ تشریح درست ہے تو پھر کون کہتا ہے کہ پاکستان ایک جدید آزاد جمہوری ریاست نہیں۔۔۔۔
 

sngilani

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کون کہتا ہے پاکستان آزاد جمہوری ریاست نہی&

Hoor Choopo !... ''Democracy is the best revenge'' ... They are taking revenge from you.
 

Bombaybuz

Minister (2k+ posts)
Re: کون کہتا ہے پاکستان آزاد جمہوری ریاست نہی&

KISS NEY KAHA THA .... ZARDARI KO PRESIDENT BANA DO ...??? phir patrol 86 aur pepsi 65 ki tou honi he thi na.... jo pichley he ramzan 65 aur 50 k they reactively.
 

Mr.Restless

Senator (1k+ posts)
Re: کون کہتا ہے پاکستان آزاد جمہوری ریاست نہی&

Hoor Choopo !... ''Democracy is the best revenge'' ... They are taking revenge from you.[/QUOTE]

Hoor Choopo :lol::lol::lol:
explain this joke
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Re: کون کہتا ہے پاکستان آزاد جمہوری ریاست نہی&

KISS NEY KAHA THA .... ZARDARI KO PRESIDENT BANA DO ...??? phir patrol 86 aur pepsi 65 ki tou honi he thi na.... jo pichley he ramzan 65 aur 50 k they reactively.

Altaf nay kuha tha!

Oh phurro o inhon
Oh maro o inhon.