کل اور آج

barca

Prime Minister (20k+ posts)

اُس نے گاڑی پوسٹ آفس کے باہر روک دی،"ابا یہ لیجیے آپ یہ 100 روپے رکھ لیجیے جب پینشن لے چکیں گے تو رکشے میں گھر چلے جائیے گا،مجھے دفتر سے دیر ہو رہی ہے"۔۔

بوڑھے باپ کو اُتار کر وہ تیزی سے گاڑی چلاتا ہوا آگے نکل گیا،افضل چند لمحے بیٹے کی دور جاتی ہوئی گاڑی کو دیکھتا رہا پھر ایک ہاتھ میں پینشن کے کاغذ اور ایک ہاتھ میں بیٹے کا دیا ہوا سو روپے کا نوٹ پکڑے وہ اُس لمبی سی قطار کے آخرمیں جا کر کھڑا ہو گیا جس میں اُسی جیسے بہت سے بوڑھے کھڑے تھے،

سب کے چہروں پر عمر رفتہ کے نشیب و فراز پرانی قبروں پر لگے دُھندلے کتبوں کی مانند کندہ تھے۔ آج پینشن لینے کا دن تھا، قطار لمبی ہوتی جارہی تھی،

پوسٹ آفس کی جانب سے پینشن کی رقم ادا کرنے کا عمل خاصا سست تھا۔ سورج آگ برساتا تیزی سے منزلیں طے کرنے میں مصروف تھا،
بے رحم تپتی دھوپ بوڑھوں کو بے حال کرنے لگی،
کچھ اُدھر ہی قطار میں ہی بیٹھ گئے، افضل بھی بے حال ہونے لگا،

اُس نے اپنے آپ کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا اور لڑکھڑا کر اُدھر قطار میں ہی بیٹھ گیا،

اچانک ذہن کے پردے پر اپنے بیٹے کا بچپن ناچنے لگا، وہ جب کبھی اچھلتے کودتے گر جاتا تو وہ کیسے دوڑ کر اُسے اپنی بانہوں میں اٹھا لیتا تھا، اس کے کپڑوں سے دھول جھاڑتا، اُس کے آنسو نکلنے سے پہلے ہی اُسے پچکارتا، پیار کرتا،

مگر آج وہ خود لڑکھڑا کر دھول میں لتھڑ رہا تھا اور اُسے اٹھانے والا اُسے یہاں اس طرح چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ وہ مٹھی کھول کر100 روپے کے اس نوٹ کو دیکھنے لگا جو صبح بیٹا اُس کے ہاتھ میں تھما کر چلا گیا تھا،

وہ سوچنے لگا کہ ساری عمر ایمانداری سے ملازمت کر کے، بیٹے کو پڑھا لکھا کر، اُس کی شادی کر کے کیا اُس کی زندگی کا سفر اس 100 روپے کے نوٹ پر آ کر ختم ہو گیا ہے؟

پسینہ اور آنکھوں سے بہتے آنسو چہرے کی جُھریوں میں ایک ساتھ سفر کرتےہوئے زمین پر ٹپکے اور دھول اوڑھ کر اپنا وجود کھو بیٹھے، اُسے لمبی قطار دیکھ کر اب ایسا محسوس ہونے لگا جیسے کانٹوں بھرے راستوں پر ابھی مزید سفر باقی ہے۔

AshRay

Senator (1k+ posts)
ye ZULM ka RAAJ aur ye KAALI RAAT ...... bas KHATAM honey ko hey, INSHA'ALLAH qoum bohat jald AAZADI ka sooraj dekhey gi.... bohat jald, INSHA'ALLAH
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Very powerful and extremely touchy. Barca you made me cry! GOD BLESS our parents and our revered older generation. Allah hum sab ko apnay, aur tamaam muslmaan behen bhaioun kay buzrgoun kee izzat aur khidmat kee taufeeq aur mowqaa atta fermaaye. Ameen.
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
جو تکالیف ماں باپ بچوں کی پرورش کرتے ہوے اٹھاتے ہیں پھر بچپن سے جوانی تک بچوں کیلئے اپنا آپ مار ڈالتے ہیں انکا بدلہ تو ہم نہیں دے سکتے لیکن انکا پوری طرح خیال رکھنا اور کبھی بھی کوی ایسا جملہ نہ بولنا جس سے انکی دل شکنی ہو یہ تو ممکن ہے اور ایسا کرنا چاہئے
 
EXPOSE

Councller (250+ posts)
Can someone please translate this into English. From the comments it sounds very interesting. Thanks in anticipation.
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

باپ کا احترام کرو
------------------------------تاکہ تمھاری اولاد تمھارا احترام کرے
باپ کی عزت کرو-----------------------------تاکہ اس سے فیض حاصل کر سکو
باپ کا حکم مانو--------------------------------تاکہ خوشحال ہو سکو
باپ کی سختی برداشت کرو-----------------------تاکہ باکمال ہو سکو
باپ کی باتیں غور سے سنو----------------------تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑے
باپ کے سامنے اونچا مت بولو--------------------ورنہ اللہ تمھیں نیچا کر دے گا
باپ کے سامنے نظریں جھکا کر رکھو----------------تاکہ اللہ تعالیٰ دینا میں تم کو بلند کر دے
باپ ایک کتاب ہے----------------------------جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں
باپ کے آنسو تمھارے دکھ سے کبھی نہ گریں--------ورنہ اللہ تم کو جنت سے گرا سکتا ہے
باپ ایک مقدس محافظ ہے-----------------------جو ساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتا رہتا ہے.

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
There were times when Barca used to give very jolly lively threads in nights now he is producing very serious tragic threads yar pehlley hi bohat tensions hain
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

باپ کا احترام کرو
------------------------------تاکہ تمھاری اولاد تمھارا احترام کرے
باپ کی عزت کرو-----------------------------تاکہ اس سے فیض حاصل کر سکو
باپ کا حکم مانو--------------------------------تاکہ خوشحال ہو سکو
باپ کی سختی برداشت کرو-----------------------تاکہ باکمال ہو سکو
باپ کی باتیں غور سے سنو----------------------تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑے
باپ کے سامنے اونچا مت بولو--------------------ورنہ اللہ تمھیں نیچا کر دے گا
باپ کے سامنے نظریں جھکا کر رکھو----------------تاکہ اللہ تعالیٰ دینا میں تم کو بلند کر دے
باپ ایک کتاب ہے----------------------------جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں
باپ کے آنسو تمھارے دکھ سے کبھی نہ گریں--------ورنہ اللہ تم کو جنت سے گرا سکتا ہے
باپ ایک مقدس محافظ ہے-----------------------جو ساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتا رہتا ہے.

ماں کی عزت کرنا باپ سکھاتا ہے

اور باپ کی عزت کرنا ماں سکھاتی ہے

لیکن ہمارے ہاں تو ماں باپ دونوں یہ کام نہی کرتے ، کیونکہ دونوں ایک دوسرے کی عزت نہی کرتے
 
Last edited:

سعد

Minister (2k+ posts)
خدا سے دعا کرتے رہنا چاہیے کہ ..... ماں باپ کی خدمت کرنے کا موقع دے ..... بہت بڑے بڑے گناہ دھل جاتے ہیں