Geek
Chief Minister (5k+ posts)
![928732-kalsoomnawaz-1504953805-222-640x480.jpg](/proxy.php?image=https%3A%2F%2Fc.express.pk%2F2017%2F09%2F928732-kalsoomnawaz-1504953805-222-640x480.jpg&hash=48540adcca43fbf806ec1acaa74d5444)
سابق وزیراعظم نوازشریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نوازتیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں اور انہوں نے لندن کے کیفے میں کھانا بھی کھایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مطابق نوازشریف کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ گلے کے کامیاب آپریشن کے بعد بیگم کلثوم نواز اب تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں جس پر ان کے بچوں سمیت پورا خاندان خوش ہے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنے خاندانی افراد کے ساتھ لندن کے ایک کیفے میں کھانا بھی کھایا جو اس بات کا عندیہ ہے کہ وہ جلد وطن واپس جاکر اپنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔
[FONT=&]اس سے قبل عید کے موقع پر نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم آپریشن کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ دادی کلثوم نواز کی صحت کے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اور سب کو عید مبارک۔
ایکسپریس نیوز
[/FONT]
- Featured Thumbs
- http://i.imgur.com/mIFLHRL.jpg
Last edited by a moderator: