کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی آمد آمد ہے- ایم کیو ایم کے خلاف بہت باتیں ہو رہی ہیں، تو ٹھیک ہے، اپنا فرض سمجھتے ہویے میں نے یہ تھریڈ کھولا ہے تا کہ میں کراچی والوں کی اکثر یت کا بتا سکوں کہ وہ ہمیشہ اتنی بری جماعت ایم کیو ایم کو ہی آ خر ووٹ کیوں دیتے ہیں؟
ایک درخواست ہے کہ اگر آپ لوگ
جواب دیں تو خوش آمدید مگر کلمات کی ادائیگی میں اپنے والدین کی تربیت کو ضرور یاد رکھے گا- شکریہ
بھائی لوگو -صرف گالیاں دینے یا آپریشن کرنے سے کچھ نہیں ہوگا- اگر صحیح معنوں میں ایم کیو ایم کو ختم کرنا ہے تو کراچی کے لئے اور کراچی
والوں کے لئے بھی کچھ کرو
. ایسا کہ جو دکھاٰٰ ی بھی دۓ
کیا کبھی کراچی والوں کو بھی برابری کی سطح پر ٹریٹ کیا جاے گا اور انہیں بھی محب وطن پاکستانی سمجھا جاےگا .
کیا کوٹہ سسٹم ختم کیا جاسکتا ہے ؟
- کیا فوج میں کراچی کے نوجوانوں کو ملازمت مل سکتی ہے؟
کیا مہاجروں کی بستیوں میں قصبہ علیگڑھ اور پکّا قلعہ کی طرز پر اب کھل عام قتل و غارت اور لسانی بنیاد پر حملے نہیں ہونگے؟
اگر ہونگے تو ان آبادیوں کو پروٹیکٹ کیا جاے گا اور تمام مجرموں کو پکڑا جاے گا؟اور پورے ملک میں بجاے خوش ہونے کے ان واقعات کی
مذمّت کی جاے گی؟
کیا شہر کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنایا جاسکتا ہے؟
کیا مہاجروں کو برے ناموں سے پکارا جانا چھوڑاجا سکتا ہے؟
کیا کراچی کی خواتین کے ساتھ کراچی کی بسوں میں نازیبا حرکات نہیں کی جایئں گی؟اور انکو قانون کے ذریے سختی سے روکا جاے گا؟
کیا کراچی میں مقامی پولیس والے بھرتی کیے جایئں گے؟
اگر ہاں تو پھر لکھ کر رکھ لو ہم ایم کیو ایم کو سپورٹ کرنا چھوڑ دیں گے -
وعدہ ھے ھمارا
مزید براں یہ امر نوٹ کیا جاے کہ یہ تمام تحفظات
بلکل اصل ہیں. ممکن ہے کہ ان میں سے بہت سے دوسرے شہروں میں بھی ہوں لیکن کراچی اس لئے یونیک ہے کہ یہاں پر نا انصافی پر
مبنی کوٹا سسٹم نافذ کیا گیا ہے اور اسکے براہ راست متا ثرین اردو بولنے والے ہیں کیا اس سسٹم کو ختم نہیں ہونا چاہیے؟
کتنی سیاسی جماعتوں نے اس نا انصافی پر آواز اٹھائی ہے؟
کون ہے جو ہماری دادرسی کیلئے کبھی ہمارا ہمدرد بن کر ہمارے لیے کا م کرتا رہا ہو؟
بدقسمتی سے کوئی نہیں
اگر کوئی نہیں تو ایم کیو ایم ہی سہی
کم از کم وہ ہماری آواز تو ہے، ہمارے علاقوں کی حفا ظت تو کرتی ہے. وقت پڑنے پر کم از کم ہمارے ساتھ تو ہوتی ہے-.
ہے کوئی ایم کیو ایم جیسا کراچی میں؟
یا صرف الیکشن کے دنوں میں شکل دکھانے والے لیڈران ہی ہیں ؟
جو صرف یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کو گا لی دے کر لوگوں کے دل جیت لیں گے اور لوگ انہیں ووٹ دے دیں گے
نہیں ایسا نہیں ہوتا
یہ ہیں وہ کور -ایشوز جن کی بنا پر ہم لوگ ایم کیو ایم کو سپورٹ کرتے ہیں.
کام کرو اور ووٹ لو. سمپل