
کراچی شہر میں شہریوں کی محافظ پولیس کے اپنے تھانے میں کروڑوں روپے کی چوری ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں اکثر شہری لوٹ مار کا شکار رہتے ہیں، شہریوں کی جانب سے پولیس سے شکایات کا سلسلہ بھی ہمیشہ جاری رہتا ہے تاہم اس بار شہریوں کی حفاظت کی ذمہ دار پولیس خود ہی لوٹ مار کا شکار بن گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں موجود 2 کروڑ 7 لاکھ روپے کی رقم چوری کرلی گئی ہے، کیس پراپرٹی کی یہ رقم چار ماہ سے مال خانے میں موجود تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ماہ قبل فروری کے مہینے میں داؤد پوتہ روڈ پر سنار سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم لوٹی گئی تھی، ملزمان کو گرفتار کرکےپولیس نے یہ رقم بطور کیس پراپرٹی جمع کروادی۔
https://twitter.com/x/status/1580233976823676938
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے ، تحقیقاتی ٹیم کو 7 روز میں انکوائری مکمل کرکےرپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
شرجیل کھرل کے مطابق معاملے میں تفتیشی افسر کی غفلت سامنے آئی ہے، دس اکتوبر کو کیس کی سماعت کےموقع پر تفتیشی افسر رقم کے بغیر پیش ہوا،11 اکتوبر کو پتا چلا کہ رقم مال خانے میں موجود نہیں ہے، کیس پراپرٹی کی حفاظت کے ذمہ دار 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14karachithanymechoori.jpg