
سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ سیاسی میدان سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، الحمد اللہ بہت جلد قوم اس سیاسی ہیجان سے آزادی کا سانس لے سکیں گے۔
سوشل میڈیا پر اپنے وی لاگ میں تبصرہ کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اچھی خبر ہے کہ سرتوڑ کوششوں کے بعد معاملات پوائنٹس آف نو ریٹرن سے واپس آرہے ہیں تاہم ابھی منزل دور ہے،
ان کا کہنا تھا کہ موصول ہونےوالی معلومات کے مطابق آج ایک اہم اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی افراتفری اور سیاسی جنگ کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات کو سدھارنے کیلئے اپوزیشن کی داد رسی کا سامان بھی تیار کرلیا گیا ہے، میرا اندازہ ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات منعقد کروائے جائیں گے اور اپوزیشن اس فیصلے کو اپنی جیت تصور کرے گی۔
کامران خان نے یہ وی لاگ شیئر کرتےہوئے کہا کہ بہت خوشی اطمینان کی خبر ہے کہ سیاسی بحران کی تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی کی کرن پھوٹی ہے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں ملک کو بحران سے نکالنے کی کاوش کے محور جنرل باجوہ ہیں فارمولا وہی ہے جس کا ذکر میں نے کل اور 15 مارچ کے وی لاگ میں کیا تھا، اپوزیشن کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا ستون قبل از وقت انتخاب ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1506860725502976000
واضح رہے کہ کامران خان نے 23 مارچ کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہاتھا کہ 75 ویں یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو اس وقت پاکستان بچاؤ تحریک کی ضرورت ہے ، آرمی چیف،وزیراعظم اور حکومت پاکستانی عوام کو اس جنجال سے نکال سکتے ہیں، یہ ناممکن نہیں ہے صرف ان سب لوگوں کو اپنی انا ، نفرت، مفادات اور خوف سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، راستہ تو موجود ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamran-11jh21.jpg