کاش کہ میں بھی مسجد ہوتا

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
کاش کہ میں بھی مسجد ہوتا

child-640x480.jpg

ہمارے ملک میں لوگ اسلام اور دن کے حوالے سے جذباتی خیالات رکھتے ہیں.یہ حقیقت ہے کہ ہم وہ واحد اسلامی ملک ہیں جنہوں نے اسلام کے خلاف کے گئے ہر عمل کی بھرپور مخالفت کی .جب اسلام مخالف فلم یوٹوب کی زینت بنی تو ہمارے اسلامی ریاست نے اس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے یوٹوب کو بند کردیا اور یہ ویب سائٹ تاحال بند ہے .یہ ایک اہم مثال ہیں کہ ہم اسلام کے حوالے سے کتنی جذباتی قوم ہیں.میں اس تحریر میں ایک اہم موضوع پے آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں جس کا ذکر میں آگے کروں گا .ہمارے ملک میں دنیا کی سب سے خوبصورت اور بلند مساجد موجود ہیں.جن میں نمازیوں کو طرح طرح کی سہولتیں حاصل ہیں .اگر سردیوں کا موسم ہو تو ہیٹر جیسی سہولت ملتی ہیں اور اگر گرمیوں کا موسم ہو تو اے سی کی سہولت ملتی ہے.ان سب کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے ہاں نمازیوں کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے

ہماری آدھی سے زائدہ قوم تین وقت کی روٹی خانے سے محروم ہیں .جب کہ ایک سروے کے مطابق ہماری قوم کا ایک بڑا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں .ہمارے ہزاروں بچے بھوک اور افلاس کی وجہ سے موت کے مہ میں چلے جاتے ہیں .مگر ان کی کوئی سنوائی کرنے والا نہیں کوئی ان کو کھلانے والا نہیں .کوئی ان کو موت کے دریا سے بچانے والا نہیں کوئی ان کو تین وقت کی روٹی کھلانے والا نہیں .مگر ہمارے مسجدوں کو آئے دن یہ اعلانات ہوتے ہیں کہ مسجد زیر ا تعمیر ہے .چندہ درکار ہے .مگر میرا آج آپ سے ایک سوال ہے کہ اگر ایک مسجد میں چھت موجود ہے اور نمازیوں کے لئے پینے کا پانی بھی تو پھر کیا ضرورت ہے کہ مسجد میں اے سی بھی لگایا جاۓ جو پیسہ وہ اے سی پی لگا رہے ہیں وہ ہم کسی غریب بچے پے لگا دیں تو شاید اس کی زندگی سدھر جاۓ اس کی زندگی ایک نئی زندگی میں تبدیل ہو جائے جہاں اسے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے .

صحابہ اپنے دور میں کچی دیواروں سے بنی مساجد میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے .جبکہ آپ نے فرمایا کہ "ایک انسان کی جان کعبہ کی عزت سے زائدہ عزیز ہے " .جب ہمارے ملک میں لوگ بھوک کی وجہ سے بھوکے مر جائیں تو ہم اس وقت مسجد کو خوبصورت بنانے میں پیسہ لگا رہے ہوتے ہیں .جس دن ہمارے قوم کو ایک غریب کی زندگی پی ترس آگیا تو ہم مسجدوں پی پیسہ لگانے ،میٹرو جیسے پروجیکٹس کو چلانے اور تھری جی جیسے پروجیکٹس کی بھرپور مخالفت کریں گے .ہمارے قوم کا ہر فرد یہ کہے گا کہ وہ نوجوان جن کو نوکریاں نہیں ملتی اور وہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو کچھ کہلا پلا نہیں سکتے اس کو پھلے نوکریاں دو پھر ہم امیروں کی زندگی میں اور بہتری لانے کی کوشش کرو .یہ حقیقت ہے کہ ہم لوگ مسجدوں میں لاکھوں نہیں کروڑوں روپیہ لگاتے ہیں .جس انسان کو خلوس دل سے نماز پڑھنی ہو تو وہ کھلی چھٹ میں بھی پڑھ سکتا ہے .ایسی لئے جب
کوئی غریب بچا مسجد میں اتنا پیسہ لگاتے دیکھ گا تو یہ ہی کہے گا "کاش کہ میں بھی ایک مسجد ہوتا "
اگر کسی کے جذبات کو میری وجہ سے ٹھیس پہنچی ہو تو میں معذرت خوا ہوں ،آپ کا بھی حارث عباسی

Last edited:

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
Masajid mien ju bomb blast hu rehey hien unhien mud eiy nazar rakh k apni khushish ka as sar eiy no jaieza lien
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
یار ،یا تو تم امیر آدمی ہو یا کسی امیر علاقے میں رہتے ہو - ساری مساجد میں -اے سی - نہیں ہوتا
دوسری بات کے مساجد میں اگر سہولیات ہیں ، تو کم از کم برگر بچوں کے لیے آسانی ہے ورنہ آپ سمجھ سکتے ہیں طبیت کا نازک ہونا
اور آپ نے مساجد کو ،،،ٹارگٹ ،، کیا یہ اچھا نہیں لگا جب کے آپ کی اس بات سے اتفاق ہے کے مساجد کو سادہ ہونا چاہیے مگر الله کے گھر میں بنیادی سہولیات ٹھنڈے گرم پانی پر اعتراض کوئی عقلمندی نہیں ،مسجد الله کے گھر ہیں اور اس قسم کے اخراجات بھی کوئی روز نہیں ہوتے مثلاً -اے سی - لگوانا ایک دفع کا خرچہ ہے ، اور اے سی کا چلنا زیادہ سے زیادہ شائد ٥ گھنٹے ہو گا ، چوبیس گھنٹوں میں - اور یہ وہ سہولیات ہیں جو اسلامی ممالک میں حکومتیں دیتی ہیں -٠اب آپ جائزہ لیں ہمارے اپنے گھروں کا کے کیا وہاں روزانہ یہ آئے دن فضولیات میں کتنے پیسے ضا یع ہوتے ہیں؟ گھروں کے باتھوں پر گھر کے باقی کمروں سے زیادہ پیسے خرچ کر کے ،مزین کیا جاتا ہے وہ فضول نہیں کیا ؟
یہ صرف آپ کو موازنہ کروانے کی کوشش کر رہا ہوں کے آپ نے غلط جگہ نشانہ لگانے کی کوشش کی ہے - لوگوں کو وہاں سے مت پھیروں جہاں پہلے ہی رجحان نہ ہونے
کے برابر ہوتا جا رہا ہے
-
-
مساجد کو سہولیات دی جاتی ہیں کے لوگوں کو آسانی ہو ، اور خوش طبی سے آئے ،اس سے یقیناً عبادت میں من لگتا ہے - باقی رہی بات غریبوں پر پیسے لگانے کی تو اپنی عوام کی اصلاح پر زور دیں - کے الله سے معافی مانگیں اور الله سے اپنے حق میں ہدایت کے فیصلوں کی دعا کریں ،ورنہ کوئی صورت نہیں اس دکھ کے ازالے کی جو آپ اپنے دل میں غریبوں کے لیے محسوس کرتے ہیں
 
Last edited:

Saad Saadi

Minister (2k+ posts)
Bahi sahib Bilkul theek khA AAP ne mere hi jazbat ko alfz die hai.....Hamare Village ki Total Population 1000 se zyada nahi Gaon main 4 Masajid hain Aur jo sirf Jamia Masjid hai us ka ground Floor agle 50 saal tak Village K logon k leay kafi hain Lakin phir b molvi sahib us ki second story k leay chanda katha kr rahe hain....dosri tarf Adhi abadi ka ghurbat se bura haal hai
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
صحابہ اکرام جس طرح کی مسجد میں نماز پڑھتے تھے ان کے گھر بھی ویسے ہی ہوتے تھے. ہم جس طرح کے گھروں میں رہتے ہیں مسجد بھی ویسی ہی چاہتے ہیں
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
Bahi sahib Bilkul theek khA AAP ne mere hi jazbat ko alfz die hai.....Hamare Village ki Total Population 1000 se zyada nahi Gaon main 4 Masajid hain Aur jo sirf Jamia Masjid hai us ka ground Floor agle 50 saal tak Village K logon k leay kafi hain Lakin phir b molvi sahib us ki second story k leay chanda katha kr rahe hain....dosri tarf Adhi abadi ka ghurbat se bura haal hai
شکریہ میری حمایت کرنے پر :mash:
 
Saad Saadi

Minister (2k+ posts)
Lakin Bahi Sahib Jo Village main Molvi sahib Us masjid main Touseh ka kam shuru bkr dain Jo agke 50 saal tak k leaay Kafi hai us ka kya kia jae
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
اس طرح کا ایک مضمون چند دن پہلے سوشل میڈیا پر اس بچے کی تصویر کے ساتھ موجود تھا ،جو اسلام مخالف لبرل آزاد خیال لوگوں کا ایک پروپیگنڈا تھا ، وہاں مسجد کا حوالہ دیتے ہوئے ان لوگوں کو خیال نہ آیا کہ کیا ایسا وہ کسی چرچ ،کسی مندر ،کسی اور مذہبی عبادت گاہ کے ساتھ بھی تصویر لگا کر دیتے
اس مسئلہ وسائل کی نہ منصفانہ تقسیم ہے جس نے غربت کا منحوس چہرہ سجایا ہوا ہے اور سادہ لوح مسلمان خود اپنے دین کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں
الله کے گھر سے عقیدت کو ہم عجیب دلائل سے پیش کرتے ہیں ، یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہم مسجدوں کو صرف الله کا بنا کر رکھیں ، فرقوں کی تقسیم نے ہماری سوچ کو بھی تقسیم کر دیا ہے

18822_360616334063021_6459973440277137231_n.jpg

کیا آپ نے سنا کہ کسی سیکولر . لبرل . یا ملحد کے لنگر چل رہے ہیں کسی شہر میں ؟؟؟؟ یا کوئی سیکولر . لبرل . ملحد لادین کوئی اسکول کالج چلا رہا ہو جس میں صرف غریبوں کے بچے ہی مفت پڑھ رہے ہوں ؟؟؟
یا کوئی سیکولر . لبرل . ملحد لادین . ملک میں غریبوں کے لئے مفت ہسپتالوں کا نیٹ ورک چلا رہا ہو ؟؟؟؟؟
یا کوئی سیکولر . لبرل . ملحد لادین اپنے پیسوں پر غریبوں کے بچوں کو اعلی تعلیم کے لئے وظائف دے رہا ہو ؟؟؟؟؟
نہیں عزیزان من نہیں
یہ حرام خور انسان صرف غریب انسان اور انسانیت کی ہمدردی کا لبادہ اوڑھ کر اسلام ' مسلمان ' علماء ' مدارس ' مساجد اور شعائر اسلامی سے اپنی دشمنی و نفرت کا اظہار ہی کرتے رہتے ہیں " ان کو ملائی بھیک سے بنی ہوئی مسجد پر اعتراض ہے لیکن کروڑوں اربوں بجٹ والے کالجوں ' یونیوسٹیوں . اسمبلیوں. سرکاری دفاتروں . اعلی افسران کی رہائش گاہوں اور ان کے ٹھاٹھ باٹھ پر کوئی اعتراض نہیں ___
سیکولر . لبرل . ملحد کا فرضی معصوم غریب پھٹے کپڑوں والا بچہ یہ کیوں نہیں سوچتا کہ
کاش میں اسمبلی ہوتا ___________ کاش میں کوئی چھاؤنی ہوتا _________ کاش میں ایوان صدر ہوتا _________ کاش میں کوئی کالج یونیورسٹی ہوتا

Last edited:

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
Lakin Bahi Sahib Jo Village main Molvi sahib Us masjid main Touseh ka kam shuru bkr dain Jo agke 50 saal tak k leaay Kafi hai us ka kya kia jae
مسجد میں اتنی جگہ رکھنی چاہیے جتنی ضرورت ہو .یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایک عالاقے کے لوگوں کے لئے ٥ مرلہ زمین ضرورت ہو مگر ١٥ مرلے زمین بنا دے جاۓ .یہ فضول خرچی کے زمرے میں آتا ہے
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)

18822_360616334063021_6459973440277137231_n.jpg

اس طرح کا ایک مضمون چند دن پہلے سوشل میڈیا پر اس بچے کی تصویر کے ساتھ موجود تھا ،جو اسلام مخالف لبرل آزاد خیال لوگوں کا ایک پروپیگنڈا تھا ، وہاں مسجد کا حوالہ دیتے ہوئے ان لوگوں کو خیال نہ آیا کہ کیا ایسا وہ کسی چرچ ،کسی مندر ،کسی اور مذہبی عبادت گاہ کے ساتھ بھی تصویر لگا کر دیتے
اس مسئلہ وسائل کی نہ منصفانہ تقسیم ہے جس نے غربت کا منحوس چہرہ سجایا ہوا ہے اور سادہ لوح مسلمان خود اپنے دین کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں
الله کے گھر سے عقیدت کو ہم عجیب دلائل سے پیش کرتے ہیں ، یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہم مسجدوں کو صرف الله کا بنا کر رکھیں ، فرقوں کی تقسیم نے ہماری سوچ کو بھی تقسیم کر دیا ہے

میں خود لبرلس کے بہت خلاف ہوں جس کا اندازہ آپ کو میرے سابقہ تھریڈس سے ہوسکتا ہے .مگر میں یہ اسلام کے خلاف تنقید نہیں کر رہا میں اس عوام کے خلاف تنقید کر رہا ہوں جو ایک غریب کو یہ کہ کر اپنے گھر سے رخصت کر دیتے ہیں کہ معاف کر دیں .مگر مسجدوں میں دھرا دھر پیسے لگاتے ہیں
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
میں خود لبرلس کے بہت خلاف ہوں جس کا اندازہ آپ کو میرے سابقہ تھریڈس سے ہوسکتا ہے .مگر میں یہ اسلام کے خلاف تنقید نہیں کر رہا میں اس عوام کے خلاف تنقید کر رہا ہوں جو ایک غریب کو یہ کہ کر اپنے گھر سے رخصت کر دیتے ہیں کہ معاف کر دیں .مگر مسجدوں میں دھرا دھر پیسے لگاتے ہیں
i did like by mistake.
 
sngilani

Chief Minister (5k+ posts)
Prisoners of poverty: A Flip Side of Pakistan.

Even today we don't pay serious attention to the issue of poverty, because the powerful remain relatively untouched by it. Most people distance themselves from the issue by saying that if the poor worked harder, they wouldn't be poor.

2014-02-07-poverty.jpg
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
صرف زکات کا نظام ہی ٹھیک کر لیا جائے تو کوئی بھوکا نا سوئے ، مساجد سے اے سی اتارنے کی کوئی ضرورت نہیں
 
Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ایک خوب صورت تحریر ہے
ایک سوچ ہے ...ایک سطر میں یہ کہ انسانیت سب سے اوپر ہے
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
یہ ایک خوب صورت تحریر ہے
ایک سوچ ہے ...ایک سطر میں یہ کہ انسانیت سب سے اوپر ہے
بہت جلدی میرے بارے میں رائے تبدیل کی خیر دیر آئے درست آئے
 
Last edited:

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
بہت جلدی میرے بارے میں رائے تبدیل کی خیر دیر آئے درست آئے

سہی لکھو گے تو سہی رائے ہو گی
غلط کہو گے تو ویسے ہی جواب ملے گا
حقیقت میں تو کبھی مینے تمھارے بارے کوئی رائے قائم ہی نہیں کی