کاش کہ میں بھی مسجد ہوتا

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ایک خوب صورت تحریر ہے
ایک سوچ ہے ...ایک سطر میں یہ کہ انسانیت سب سے اوپر ہے



ڈیموکریٹک بھائی


یقینا انسانیت (دیسی لبرلز والی نہیں) ہی سب سے اوپر ہے لیکن ہمارے تنگ نظر ملاؤں نے مسلمانیت (اپنے فرقے والی) کو سب سے اوپر کر رکھا ہے


الله تعالیٰ نے کہیں بھی خود کو رب المسلمین نہیں کہا ہے اور نہ ہی نبی کریم نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے کبھی خود کو رحمت اللمسلمین کہا تھا


الله تعالیٰ رب العالمین ہیں اور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم رحمت اللعالمین ہیں لیکن جاہل ملاؤں نے الله تعالیٰ اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو مسلمانوں بلکہ اپنے اپنے فرقوں تک محدود کر دیا ہے



 
Last edited:

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
میں خود لبرلس کے بہت خلاف ہوں جس کا اندازہ آپ کو میرے سابقہ تھریڈس سے ہوسکتا ہے .مگر میں یہ اسلام کے خلاف تنقید نہیں کر رہا میں اس عوام کے خلاف تنقید کر رہا ہوں جو ایک غریب کو یہ کہ کر اپنے گھر سے رخصت کر دیتے ہیں کہ معاف کر دیں .مگر مسجدوں میں دھرا دھر پیسے لگاتے ہیں
جو لوگ مسجدوں میں ڈھڑا دھڑ پیسے لگاتےہیں، وہ غریبوں کی بھی مدد کرتے ہیں۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص کسی غریب کو پیشہ ور سمجھ کر پیسے نہ دے، ورنہ جسے مسجد میں دینے کی توفیق ہوتی ہے، وہ دوسروں کو بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
میں خود لبرلس کے بہت خلاف ہوں جس کا اندازہ آپ کو میرے سابقہ تھریڈس سے ہوسکتا ہے .مگر میں یہ اسلام کے خلاف تنقید نہیں کر رہا میں

آپ بے شک لبرلز کے خلاف ہو گے، مگر جیسا کہ کسی نے اوپر بھی نشاندہی کی ہے کہ یہ شوشہ کسی فاشسٹ کا ہی چھوڑا ہوا ہے، اور آپ نادانستگی میں استعمال ہو رہے ہو۔
یہ وہی لوگ ہیں جو حج کے موقع پر بھی شور مچاتے ہیں، کہ حج کی بجائےکسی غریب کی مدد کر دی جائے۔ اسی طرح رمضان کے موقع پر واویلا ہوتا ہے کہ روزوں کی وجہ سے مزدوروں اور دوسرے کارکنوں کی کارکردگی میں پچاس فیصد کمی ہو جاتی ہے اور اربوں کا نقصان ہوتا ہے، لہذا روزے سے اجتناب کرنا چاہئے۔
اگر آپ کی یہ بات مان لی جائے کہ مسجد پر پیسہ لگانے کی بجائے کسی غریب کی مدد کر دی جانی چاہئے تو پھر حج اور روزہ اور نماز بھی پھر چھوڑنے پڑیں گے۔

ویسے مجھے یقین ہے کہ کسی غریب کو مسجد دیکھ کر یہ خیال شاید ہی آیا ہو کہ کاش میں مسجد ہوتا، کیوں کہ گرم ٹھنڈے پانی اور اے سی کی سہولت غریبوں سمیت ہر کسی کے لئے ہیں، صرف امیروں کےلئے نہیں، اور کوئی بھی غریب ان اسی طرح فائدہ اٹھا سکتا ہے جس طرح دوسرے۔ ہاں اونچے محلات اور بڑی بڑی ذاتی اور سرکاری بلڈنگیں اور کوٹھیاں دیکھ کر ضرور وہ یہ کہتے ہوں گے کہ کاش میں بھی کوئی بنگلہ ہوتا، کیونکہ ان جگہوں پر غریب کاداخلہ ممنوع ہے۔
 

jason

Chief Minister (5k+ posts)
مسجد کا ہی ذکر کیوں ؟

راۓ ونڈ اور بلاول ہا وسوں کا کیوں نہیں؟
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
مسجد کا ہی ذکر کیوں ؟

راۓ ونڈ اور بلاول ہا وسوں کا کیوں نہیں؟
جہاں تک رائے وند اور بلاول ہاؤس کا تعلق ہے اس کے خلاف ہر پاکستانی ہے .ہر کوئی معلوم کرنا چاہتا ہے کہ آخر انہوں نے انتہ زیادہ پیسا کہاں سے بنایا .اس گھر میں ایک شخص پیسے خرچ کر رہا ہوتا ہے مگر مسجد میں پورا معاشرہ .
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
جو لوگ مسجدوں میں ڈھڑا دھڑ پیسے لگاتےہیں، وہ غریبوں کی بھی مدد کرتے ہیں۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص کسی غریب کو پیشہ ور سمجھ کر پیسے نہ دے، ورنہ جسے مسجد میں دینے کی توفیق ہوتی ہے، وہ دوسروں کو بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔
ملک میں غریبوں کی حلّت دیکھ کر مجھے تو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ یہ قوم غریبوں کی کوئی مدد کرتی ہوگی.اگر آپ اسلام آباد میں رہتے ہیں تو اسلام آباد کے عقب میں موجود ایک گاؤں مرآبادی بھی ہے جہاں چھوٹے بچے سوکی روٹی کہ کر پیٹ بڑھتے ہیں .آپ اس گاؤں کا اسلام آباد کے دوسرے علاقوں سے موازنہ کر لیں آپ کو اپنے سوال کا جواب مل جاۓ گا
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
ملک میں غریبوں کی حلّت دیکھ کر مجھے تو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ یہ قوم غریبوں کی کوئی مدد کرتی ہوگی.اگر آپ اسلام آباد میں رہتے ہیں تو اسلام آباد کے عقب میں موجود ایک گاؤں مرآبادی بھی ہے جہاں چھوٹے بچے سوکی روٹی کہ کر پیٹ بڑھتے ہیں .آپ اس گاؤں کا اسلام آباد کے دوسرے علاقوں سے موازنہ کر لیں آپ کو اپنے سوال کا جواب مل جاۓ گا
میں نے سب امیروں نہیں، بلکہ صرف ان پیسے والوں کی بات کی ہے، جو مسجد میں پیسا لگاتے ہیں۔اور آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہر پیسے والے کو مسجد میں خرچ کرنے کی توفیق ہوتی ہے؟مستثنیات تو ہر جگہ موجود ہوتی ہیں، مگر ہم بات اکثریت کی کرہے ہیں۔