چیف جسٹس کے نام کھلا خط
چیف جسٹس صاحب آپ کو بھی چاہیے کہ ذرا آسمان سے زمین پر اتر آئیں اور زمینی حقائق کو غور سے دیکھیں
چیف جسٹس صاحب نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ایک فنڈ کا اجراء کر دیا ہے جو کہ بہت ہی خوش آئیند بات ہے اور ساتھ ہی عوام سے چندے کی اپیل بھی کر دی ہے۔
ہم جناب چیف جسٹس صاحب سے یہ کہنا چاہیں گے کہ جناب عوام تو پہلے ہی اپنا سب کچھ لٹا بیٹھی ہے۔ یہاں کسی نے ہم کو مذہب کے نام پر لوٹ لیا اور کسی نے سیاست کے نام کے پر ۔۔۔۔ کسی نے جہاد کے نام پر اور کسی نے جمہوریت کی بقاء کے نام پر۔ جناب ہمارے پلے تو کچھ رہا ہی نہیں۔ ہم تو اس ملک میں دوسرے درجے کے شہری کے طور پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔
جنابِ عالیٰ میں آپ کو کچھ حقائق بتاتا ہوں جو کہ نیب، پارلیمنٹ اور میڈیا میں رپورٹ ہو چکے ہیں، اگر آپ محض ان چند کیسز کو فالو کریں تو آپ کو عوام سے چندے کی اپیل کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔
مشتاق رئیسانی نے 84 ارب روپے کی کرپشن کی ہے
شرجیل میمن نے 426 ارب روپے کی کرپشن کی ہے
ڈاکٹر عاصم نے 480 ارب روپے کی کرپشن کی ہے
احد چیمہ نے 1850 ارب روپے کی کرپشن کی ہے
نوازشریف نے 350 ارب روپے کی کرپشن کی ہے
اسحاق ڈار نے ساڑھے آٹھ ہزار ملین ڈالرز کی کرپشن کی ہے
زرداری نے 1000 ارب سے زیادہ کی کرپشن کی ہے
اس کے علاہ نیب کے 150 میگا کرپشن کیسز کھولیے، اس میگا کرپشن سکینڈل کے مطابق اب تک سیاستدانوں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس نے ملٹی بلینز ڈالرز کی کرپشن کے کیسسز ہیں۔
میرے محترم چیف جسٹس صاحب آپ سے درخواست ہے کہ ان سب چوروں کو پکریں ان سے یہ سارا مال نکلوائیں انشاءاللہ ڈیم بھی بنیں گے اور پاکستان کا سارا قرضہ اتار دینے کے بعد بھی پاکستان کا اگلے پانچ سال کا بجٹ بن جائے گا۔
ہور کوئی ساڈے لائق ؟
تحریر و تجزیہ: عاشور بابا
Join my facebook page - AashoorBaba