چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ گئے، ساری ڈیلیں مستردکردیں: عارف حمید بھٹی

imran-khan-arif-hameed-bhati-jl.jpg


سینئر صحافی وتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے ڈیل سے متعلق ساری خبریں مسترد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جی این اپنے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمیدبھٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج بھی جیل میں اپنی لیگل ٹیم سےآج بھی ملاقات کی، اور تمام ڈیلوں کو رد کردیا ہے،یہ کہا جاتا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 4 دن جیل نہیں کاٹ سکتے، وہ شرمندگی سے منہ چھپا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نا عمران خان نے بیرون ملک جانے کی اپیل کی، نا بیماری کا بہانہ بنایا، ایک چھوٹےسے سیل میں جہاں بارش کا پانی آتا ہے اور بستر تک گیلا ہوجاتا ہے ،ایسے سیل میں عمران خان کو رکھا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1701259735612481981
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کچھ صحافی دوستوں کی یہ ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ یہ پراپیگنڈہ کریں کہ صدر مملکت کی مدت ختم ہوگئی ہے لہذا وہ ریزائن دیدیں، ان جاہل صحافیوں کو یہ نہیں پتا کہ صدر ایک آئینی عہدہ اور وفاق کی علامت ہے،

اگر نگراں حکومت جس کی مدت 90 روز ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھی عہدے پر رہ سکتے ہیں تو صدر مملکت کیسے غیر آئینی ہوسکتے ہیں، وہ آئینی طور پر صدر رہیں گے اور ان کی خواہش کے مطابق ریزائن نہیں دیں گے، ان سے استعفیٰ لینے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1701260260244410743
نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کے ماؤتھ پیس، لگڑ بگڑ انہوں نے خود مجھے بتایا کہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جعلی خبرچھوڑیں کہ میاں نواز شریف اکتوبر میں واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے 14 مئی کو انتخابات کا فیصلہ دیا مگر اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، توہین عدالت بھی نہیں ہوسکی،جسٹس عمر عطاء بندیال کے جانے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آنے سے نواز شریف کی واپسی پر کیا اثر پڑے گا ؟ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت پی ڈی ایم کی حکومت کا ہی تسلسل ہے، بلاول بھٹو نے اپنے والد کے خلاف جو علم بغاوت بلند کیا ہے وہ بلاوجہ نہیں ہے، آصف علی زرداری کے چند قریبی ساتھیوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے جاچکے ہیں،بلاول صاحب کہہ رہے ہیں کہ ہمارے اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

انکے ہاتھوں اتنی سختیاں، اتنے ظلم اور اتنی تکلیفیں اٹھا کر وہ ان سے ڈیل کرے؟؟؟

ان لوگوں کے کھوپڑوں میں بھوسہ بھرا ہوا ہے