چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی گئی ، رانا ثنا اللہ خود چھوٹو گینگ کے سرپرست ہیں: اعجاز چوہدری
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے رانا ثنا اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں نو گو ایریا سے متعلق رانا ثنا اللہ جھوٹ بول رہے ہیں، چھوٹو گینگ کے سرپرست خود رانا ثنا اللہ ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کا راجن پور میں جاری چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب میں نو گو ایریا سے متعلق رانا ثناء اللہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی گئی انہوں نے رانا ثنا اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ خود چھوٹو گینگ کے سرپرست ہیں ۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس چھوٹو گینگ کیخلاف راجن پور میں آپریشن کر رہی ہے جس میں پنجاب پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ آپریشن میں اب تک 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ 24 اہلکاروں کو چھوٹو گینگ نے یرغمال بنا رکھا ہے۔