پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈاستعمال کرنے والےٹی وی چینلز پیسےاداکریں،فوادچودھری

6.jpg

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پارلیمنٹ) کی فیڈ استعمال کرنے والے نجی ٹی وی چینلز سے پیسے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری سمیت دیگر اراکین کمیٹی نے شرکت کی۔

دوران اجلاس فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پی ٹی وی پارلیمنٹ کو کمرشل وینچر کی طرح چلانا چاہتے ہیں، نجی ٹی وی پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ چلا کر پیسے کما رہے ہیں اور ہمیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہورہا، پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ چلانے والے پرائیویٹ چینلز کو ہمیں پیسے دینا ہوں گے۔


چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پرائیویٹ چینلز کو پارلیمنٹ کی کوریج کرنے کی اجازت نہیں ہے تو وہ کیسے پارلیمنٹ کی تقاریر کو نشر کرسکتے ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نجی چینلز کو پارلیمنٹ کی کوریج کی اجازت دینا میرا کام نہیں ہے مجھےیا آپ پیسے دیں یا پارلیمنٹ کو دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی، اسٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت ملک کے بڑے اداروں کے ساتھ یہی ظلم ہوا ہے ہماری حکومت سے قبل 10 سال کے عرصے میں پی ٹی وی میں 2 ہزار سے زائد افراد کو بھرتی کیا گیا جن میں اکثریت میٹرک پاس لوگوں کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتوں نے غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں تو آپ نے بھی حکومت میں آتے ہی بھرتیاں کی ہیں جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ حالیہ بھرتیاں کوٹہ سسٹم کے تحت کی گئی ہیں۔

اجلاس کے دوران پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں کا کوئی معیار نہیں ہے راشد لطیف کو 4 لاکھ سے ساڑھے 9 لاکھ دیئے جارہے ہیں، آپ کا جی چاہتا ہے تو کسی کی تنخواہ میں 2،2 لاکھ روپے اضافہ کردیتے ہیں، تو ایک بچی کی تنخواہ 50 ہزار سے کیوں نہیں بڑھ سکتی؟

فواد چوہدری نے عرفان صدیقی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بچوں کی تنخواہوں میں اضافہ چاہتے ہیں تو اپنی تنخواہ ہمیں دےدیں، عرفان صدیقی نے جواب دیا کہ آپ نے اتنا منافع کمایا ہے اس میں سے بچوں کی تنخواہیں ادا کریں ، فواد چوہدری نے کہا کہ میں چیریٹی نہیں چلا رہا آپ بچوں کی تنخواہوں میں اضافہ چاہتے ہیں تو اپنی تنخواہیں ہماری طرف ٹرانسفر کردیں۔
 

insaf-seeker

Minister (2k+ posts)
Fawad chaudhry ki body language dekh ker yeh andaza hota hai keh govt nay private media owners ko seedha kernay ka soch liya hai aur ab govt in ki blackmailing khatam kernay ja rahi hai
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Would these channels like it if some other channel broadcasted their transmissions live without permission or payment?