پی ٹی آئی نےپی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا

12201239ca9a3ea.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کی ڈیڑھ سالہ حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر میں پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سالہ حکومت کی کارکردگی کاپی ٹی آئی کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی سے موازنہ کیا گیا ہے، وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے اچھی بھلی چلتی معیشت کو 16 ماہ میں تباہی دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں بیرونی قرضوں میں 20 کھرب روپے کا اضافہ ہوا، پاکستانی روپیہ تقریبا 122 درجے تک کی بدترین بے قدری کا شکار ہوا، غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا اور مہنگائی نے لوگوں کی قوت خرید ختم کرکے رکھ دی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے وائٹ پیپر میں بتایا کہ 2018 میں جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19اعشاریہ 2 فیصد پر تھا، معیشت بدترین بحران کا شکار تھی، ن لیگ کی نااہلی کی وجہ سے گردشی قرضہ 1 اعشاریہ 6 کھرب تھا جبکہ کیپسٹی پیمنٹس 1اعشاریہ 4 کھرب تک تھیں۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی کاوشوں کی بدولت2002 میں زرعی ترقی کی شرح4اعشاریہ 4 فیصد رہی، یہ شرح 2005 کے بعد بلند ترین شرح تھی، پی ٹی آئی دور میں اوسط شرح نمو5اعشاریہ 7 فیصد رہی، تیسرے اور چوتھے سال میں شرح نمو 6 فیصد تک بھی رہی، پی ٹی آئی کی حکومت 2007 کے بعد واحد حکومت تھی جس نے مسلسل 2 سال 6 فیصد شرح نمو حاصل کی۔