
لاہور کے متنازع ڈی آئی جی آپریشنز کا پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری زبیر نیازی کے گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کردیا
مریم نواز نے خبر دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے رہنما زبیرنیازی اور بجاج نیازی سے بھاری اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے اور انکے خلاف کیس رجسٹرڈ کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1529316609495822337
مریم نوازکے مطابق زبیر نیازی سے 223 بور کی 6 بندوقیں، 13 ایس ایم جی رائفلز، 3 پستول، 10 کوپے، 96 میگزین، پستول کے 26 میگزین، گولیوں کے 50 باکسز برآمد ہوئے
https://twitter.com/x/status/1529316956683218944
اس پر زبیر نیازی کا کہنا تھا کہ ہماری اسلحہ کی دکان ہے ،گھرسے نہیں دکان سے اٹھایاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا الزم بےبنیاد ہے،،اسلحہ اور دکان کے تمام دستاویزات موجود ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سوال اٹھادئیے کہ یہ خبر تو پولیس کو دینا چاہئے تھی لیکن مریم نواز کیوں دے رہی ہیں؟ کیا ن لیگ چالاکی کررہی ہے کہ دکان پر بیچنے والا اسلحہ گھر کا اسلحہ بناکر تحریک انصاف کے کھاتے میں ڈال دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zub11i1i.jpg
Last edited by a moderator: