
لیہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی کو ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق رفاقت گیلانی کےخلاف 9 مئی کو ملتان میانوالی روڈ بلاک کرنے، فائرنگ اور گاڑیاں جلانےکا مقدمہ درج تھا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ رفاقت گیلانی کےخلاف دہشتگردی کی دفعہ کے تحت تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج تھا جس کے بعد سے وہ ملتان میں اپنےقریبی عزیز کےگھر روپوش تھے۔
گرفتاری کے دوسرے روز ہی رفاقت گیلانی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ان پر کوئی کوئی سیاسی دباؤ نہیں، پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پاک فوج ہماری ہے، ملک بھی ہمارا ہے
رفاقت گیلانی نے پارٹی چھوڑتے ہوئے کہا کہ وہ نومئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج کی عزت کرتے ہیں، ان پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔