پی سی بی کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی پیشکش

10.jpg

کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے معروف کاروباری شخصیات نے چیئرمین پی سی بی کو آفر کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کراچی کی مشہور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، یہ ملاقات معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی کے دفتر میں ہوئی جس میں پی سی بی عہدیدار سلمان نصیر بھی شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران غیر ملکی ٹیموں کی جانب سے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات کا معاملہ زیر غور آیا اس دوران چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب کھلاڑیوں کو ٹھہرانے کیلئے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی تجویز سامنے آئی۔


اجلاس میں شریک کاروباری شخصیات نے رمیز راجہ کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ایک فائیو ا سٹار ہوٹل تعمیر کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بین الاقومی ٹیموں کو اس فائیواسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا جائے، اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل ہونے سے سیکیورٹی خدشات کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پی سی بی حکام کی جانب سے اجلاس میں بھارت کے ساتھ کرکٹ میں درپیش چیلنجز خصوصاً معاشی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی اور تاجروں سے مدد کی درخواست کی گئی جس پر تاجر برادری نے چیئرمین پی سی بی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، رمیز راجہ نے تعاون پر کاروباری شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے کرکٹ کی معیشت کو مضبوط کرنے کو ہدف بناتے ہوئے اس پر کام شروع کردیا ہے، مضبوط کرکٹ کی معیشت کے ذریعے ہی ہم دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ ماہ دورہ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پہلے میچ کے شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے دورہ ختم کردیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناتے ہوئے فوری طور پر ملک چھوڑ دیا ، اس واقعے کے چند روز بعد برطانوی کرکٹ بورڈ نے بھی شیڈولڈ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Not sure what's the obsession is with bringing cricket teams to Pakistan. Focus on other sports which has bigger revenues and audiences. Focus on league and strengthen your economy. Every one wants to work with the rich
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Not sure what's the obsession is with bringing cricket teams to Pakistan. Focus on other sports which has bigger revenues and audiences. Focus on league and strengthen your economy. Every one wants to work with the rich

سو گلّاں دی اِکّو گل
سارے مسلیآں دا اِکّو حل

گلی ڈنڈا الیون گلی ڈنڈا الیون
قومی کھیل گلی ڈنڈے کوعزت دیں
 

Masud Rajaa

Siasat member
We need a lot of hotels in Pakistan

If you go to any tourist spot, there is nothing that could cater foreign travellers.