
پی آئی اے کے پانچ فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث، درجنوں موبائل فون برآمد
دبئی سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے عملے کے پانچ ممبران کو اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کسٹمز حکام نے اسمگل شدہ 78 بیش قیمت موبائل فون برآمد کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، کسٹمز نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ایئر ہوسٹس، نشاط اور صدف ناصر سے 24 موبائل فونز برآمد کیے۔ ان کی تفتیش کے بعد، ان کی نشاندہی پر تین مرد میزبان، عمران، خالد اور سینئر پرسن فیصل پرویز کو ہوٹل سے واپس بلایا گیا اور ان سے مزید 54 فونز برآمد کیے گئے۔
کسٹمز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام فضائی میزبانوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی پی آئی اے کا ایک فضائی میزبان، فیصل مجید، ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 782 پر 16 مہنگے موبائل فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/DuSj8121HY.jpg