
کراچی ائیرپورٹ کے پی آئی اے اسٹیشن مینیجر کی گلابی انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیشن منیجر جاوید احمد پیچو ہو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جاوید احمد پیچوہو قومی ائرلائن میں بطور اسٹیشن مینیجر کراچی ائرپورٹ پرتعینات ہیں۔
کسی خاتون کو انٹرویو ریکارڈ کروانے کے دوران جاوید پیچوہو نے انگریزی ہجوں میں بولنے کی ناکام کوشش کی۔کسٹمر سروسز کے شعبے میں پی آئی اے کے مذکورہ افسر 27 سالہ تجربے کے حامل ہیں
https://twitter.com/x/status/1597826990975090690
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران انٹرویو کے سوالوں کے جوابات بھی کمپیوٹر پر پڑھ کردے رہے ہیں اور ٹھیک طریقے سےا نگلش نہیں بول پارہے اور سوالوں کے جوابات انگلش میں دینے کے لئے بھی کمپیوٹر کے محتاج نظر آئے۔
سوشل میڈیا صارفین کراچی ایئرپورٹ کے اسٹیشن مینجر کی پوسٹ پر پی آئی اے کے ایسے افسر کی تعیناتی پر سوالات اٹھارہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ایسے ہی لوگوں کو اعلیٰ عہدے دیکر پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1597840762636763136 https://twitter.com/x/status/1597911000228843520 https://twitter.com/x/status/1597693653522452480 https://twitter.com/x/status/1597919406209630208 https://twitter.com/x/status/1597893456923615234
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iahaisha.jpg
Last edited: