پچھلے ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ: ادارہ شماریات

1713545450816.png


دال مونگ، دال ماش، گوشت، لہسن کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ : رپورٹ
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ گزرنے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ گزرنے کے بعد ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 79 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 28 اعشاریہ 56 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پچھلے ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پچھلے ہفتے کے دوران فی کلو آلو کی قیمت میں اوسطاً 12 روپے تک کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 78 روپے فی کلو ہو گئی، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 13 روپے اضافہ ہوا اور قیمت 117 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 54 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 516 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی۔ اشیائے ضروریہ میں چاول، چینی، خشک دودھ، دال چنا، دال مونگ، دال ماش، گوشت، لہسن کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 130 روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 2ہزار 323 روپے ہو گئی ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 95 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 3 ہزار 254 روپے ہو گئی ہے۔ پچھلے ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 19 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 257 روپے ہو گئی۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/inflation pakistan maryam nawaz a.jpg