jani1
Chief Minister (5k+ posts)
کرونا ، کینیڈا میں پھنسا گیا۔۔۔
ٹورنٹو کا ٹوور ہمیں ہنسا کر پھر رُلا گیا۔۔۔
بد بخت پٹواریوں۔۔۔و جہالو کی بددعائیں رنگ لے آئیں۔۔۔
میری کراچی کی فلائیٹ پچیس کی تھی اور بائیس کو ہوائی معاملہ ٹھپ پڑگیا۔۔۔
اب سُنتے ہیں کہ پی آئی اے جہاز بھیجوارہی ہے مگر لاہور والوں کے لیئے۔۔
اب کراچی والے کیا کریں۔۔ لاہور جائیں ۔۔تو وہاں سے کراچی کیسے جائیں۔۔
ریل ، بس و جہاز سب بند۔ ۔۔
اپنی مصروفیت۔۔۔
فجر کی نماز پڑھ کر سوتے ہیں۔۔۔کیونکہ ساری رات دو تین ہالی وڈ فلمیں ڈھکارتے ہیں۔۔
ساتھ چائے و حلوے کے دور چلتے ہیں۔۔۔تو کھبی کہوہ و کھیر کے۔۔۔
ظہر کی نماز کے لیئے جاگ کر۔۔۔برنچ فرماتے ہیں۔۔۔
اور پھر کرونا نیوز پر نااہل میڈیا کا رونا ملاحظہ کرتے ہیں۔۔۔۔
دیکھتے دیکھتے شام خوشگپیوں کے نام ہوجاتی ہے۔۔۔
پھر نمازیں پھر ڈنر۔۔۔اور پھر وہی فلمی چکر۔۔۔
غرض یہ کہ باہر جائیں بھی تو جائیں کہاں۔۔
ناگرا فال کا حال بھی بُرا ہے۔۔۔
اسی لیئے اپنی ٹکٹ کٹوائی کہ چلو ملک بھاگ نکلتے ہیں۔۔
مگر افسوس وہاں جانا بھی فی الحال آسان نہیں۔۔۔
- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2018/12/5c20f8e156cb3.jpg
Last edited: