
بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں پولیس نے جس گینگسٹر بشنوئی سے پوچھ گچھ کی ہے اس نے بالآخر منہ کھول ہی لیا ہے اور بتایا کہ اسی کے گینگ ممبر نے سدھو موسے والا کو قتل کیا ہے تاہم وہ اس میں ملوث نہیں۔
تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر بشنوئی سے بھارتی پولیس نے پوچھ گچھ کی تو اس نے انکشاف کیا ہے کہ سدھو موسے والا کو جس شخص نے جان سے مارا ہے وہ بھی اسی کے گینگ کا فرد تھا۔ لارنس بشنوئی نامی یہ گینگسٹر گلوکار کے قتل کے ملزموں میں سے ایک نامزد ملزم ہے۔
ملزم لارنس بشنوئی نے دہلی پولیس کے خصوصی سیل کو بتایا کہ اس کے گینگ کے ارکان کی گلوکار سے دشمنی تھی۔ وکی مڈوکھیڑا اس کے بڑے بھائی جیسا تھا، ہمارے گروپ نے چندی گڑھ میں کالج کے زمانے سے ہی اس کی موت کا بدلہ لینے کا عزم کیا ہوا تھا۔
بشنوئی نے مزید کہا کہ اس بار یہ کام میرا نہیں، کیوں کہ میں مسلسل تہاڑ جیل نمبر 8 میں بند ہوں اور فون کا استعمال بھی نہیں کر پا رہا۔ جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ بیان سے واضح ہوا کہ بشنوئی گینگ کو جیل کے باہر سے چلانے والا سچن بشنوئی بھی اس سازش میں ملوث ہے۔
جب کہ پنجاب پولیس نے اس قتل میں ملوث ایک اور ملزم کی شناخت کر لی ہے جس کا نام من پریت عرف مانی ہے، جو ترن تارن علاقے کا رہنے والا ہے، پولیس نے اس کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sidhu-mose-wala-case-rsl.jpg
Last edited: