
پنجاب جیتے جاگتے عوام کا صوبہ، فتنہ خان کی کوئی اے ٹی ایم مشین نہیں، ن لیگ کا مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب جیتے جاگتے عوام کا صوبہ، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں، ن لیگ کا مینڈیٹ دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا فتنہ خان کا اپنے ارکان سے سلوک غلاموں سے بھی بدتر ہے۔ عمران خان آج اس کیلئے ووٹ مانگ رہا تھا جسے وہ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا، اور اسی ڈاکو کو آج 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنا دیا۔
https://twitter.com/x/status/1550433499831730180
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانیوں کو عظیم قوم بنانے کا دعوی کرنے والے کے پاس وزارت اعلی کے لئے اپنا امیدوار تک نہیں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی خدمت کرنے اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں بہت فرق ہے۔ پنجاب کوئی منہ گالہ نہیں جسے کبھی گوگی، کبھی پنکی پیرنی اور اس کے بیٹوں اور کبھی عثمان بزدار کے حوالے کر سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1550434129707257857
رہنما مسلم لیگ ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے عوام نے 2018ء میں مینڈیٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو دیا تھا جسے آج فتنہ خان نے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی کوئی اے ٹی ایم مشین نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3maryamnawaacheenagia.jpg