پشاور میں پولیس کی کامیاب کارروائی، مغوی ڈاکٹر بازیاب

8kjsjdjdhjfjgfgf.png

پشاور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی ڈاکٹر یوسف کو بازیاب کروالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تکنیکی بنیادوں پر منظم اغوا کار گینگ کا سراغ لگانے کے بعد کی، پولیس کی کارروائی میں و اغوا کاروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت محبت خان اور حکمت خان کے ناموں سے ہوئی ہے، کارروائی کے دوران پولیس نے مغوی ڈاکٹر یوسف کا بازیاب کرواتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1834971904353902904
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اچینی روڈ سے ڈاکٹر یوسف کو اغوا کرنے کا اعتراف کرلیا ہے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات بھی اگل دی ہے۔

خیا ل رہے کہ پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں ڈاکٹر محمد یوسف کو اغوا کیا گیا تھا، ڈاکٹر فقیر اللہ کی مدعیت میں پولیس ان کے بیٹے ڈاکٹر محمد یوسف کےاغوا کا مقدمہ درج کیا، مقدمے میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اغوا کار مغوی کی رہائی کے بدلے لواحقین سے کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں، واقعہ کی اطلا ملتے ہی سی سی پی پشاور قاسم علی خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارورائی کا حکم دیا تھا۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
پھنس گیا یہ بندہ ورنہ آرمی کے ہتھے چڑھتا تو پیسے دے کر چھوٹ جاتا