پشاور بی آر ٹی میں وارداتیں کرنے والی خواتین کی تصاویر بس اسٹیشنز پر آویزاں

1brtpeshawaskjskj.png

پشاور بی آرٹی بس میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں جرائم پیشہ خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے بی آرٹی بس میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ خواتین کی تصاویر بس اسٹیشنز پر آویزاں کردی ہیں۔

اس حوالے سے پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذولفقار کا کہنا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں جبکہ بی آرٹی کی ڈیجیٹل اسکرینز پر 23 خواتین کی تصاویر نشر بھی کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خواتین بی آرٹی بس میں خواتین سے پرس چھیننے، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں، عوام ان خواتین کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کریں۔
 

Back
Top