پاکستان عوامی تحریک حکومت سے سیاسی جرگے کی موجودگی میں مذاکرات کے لئے رضامند
ویب ڈیسک 4 منٹ پہلے
سیاسی جرگے نے پاکستان عوامی تحریک سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قائم خیمہ بستی ختم کردی جائے، رٓحمان ملک فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک نے اپوزیشن کے سیاسی جرگے کی موجودگی میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں اپوزیشن کے سیاسی جرگے نے پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق احمد عباسی کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحیق احمد عباسی نے بتایا کہ سیاسی جرگے سے ملاقات کے دوران ان کے 10 نکاتی مطالبات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ سیاسی جرگے کی کوششوں سے پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تعطل ختم ہوگیا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اس مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے ایسا پر امن حل نکلے جو ملک کے عوام کے لئے خوشخبری بن سکے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہمیں منزل تک پہنچنے کے لئے بہت لمبا سفر طے کرنا ہے اور راستے میں بڑی رکاوٹیں بھی ہیں کیونکہ تمام فریقین ایک حد تک اپنے اپنے موقف میں ڈٹے ہوئے بھی ہیں۔ سیاسی جرگے نے گزشتہ روز سے کام شروع کیا ہے اور اسے اب تک اس حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات میں اگر کوئی مشکل پیش آئی تو پھر جرگہ ثالثی کا کردار ادا کرے گا اور فریقین کو منانے کی کوشش کرے گا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جب فریقین مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر بیچ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو اس بحران سے نکال سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے گرفتاریوں کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اسے ختم کیا جائے اور حراست میں لئے گئے کارکنوں کو رہا کرے تاکہپ مذاکرات کے لئے سازگار فضا پیدا کی جاسکے۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگے نے پاکستان عوامی تحریک سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قائم خیمہ بستی ختم کردیئے جائیں کیونکہ اس سے دنیا میں ہمارا تاثر بہتر نہیں جارہا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے جو کردار ادا کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی حیثیت سے ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مل کر آگے بڑھیں اور ہم قوم کو اس بحران سے نکال کر ترعقی کی جانب بڑھیں۔
http://www.express.pk/story/285183/