shami11
Minister (2k+ posts)
ہم اکثر اخباروں میں مختلف ضرورت کے اشتہار دیکھتے ہیں - میں سوچ رہا تھا کہ اگر آزاد امیدوار الیکشن جیتے تو وہ کیسا اشتہار دے گا
ملاحضہ کیجیے
پارٹی درکار ہے
اورجنل اسناد - (میٹرک، ایف اے اور بی اے ) معا ئنے کے لئے تیار ہیں
ایک پڑھا لکھا گریجویٹ جس نے حال ہی میں این اے چار سو بیس میں بڑے بڑے سورماو ں کو مات دی ہے کے لئے پارٹی درکار ہے - امیدوار ایک گدی نشین خاندان سے تعلق رکھتا ہے - برداری کے پندرہ ہزار یقینی ووٹو ں کے ساتھ علاقہ مکینوں میں مذھبی اثر و رسوخ سے پچیس ہزار سے زائد ووٹ بھی ہماری جیب میں ہیں
-:امیدوار کی خوبیاں
امیدوار اردو اور لوکل زبانوں پر عبور رکھتا ہے اور اپنے خاندانی مقامی اخبار کی توسط سے علاقہ مکینوں کو اپنی بات پہنچا سکتا ہے
مقامی پولیس اور مجسٹریٹ ہماری جیب میں ہیں کسی حد تک
صوبائی اور بلدیاتی الیکشن میں مقامی اثر و رسوخ سے جیتنے کی سوفی صد گارنٹی دی جاتی ہے - ہم پہلے بھی بلدیاتی الیکشن جیتیں ہیں
علاقے کے رسہ گیر ، کن ٹٹے ، بدمعاش ہمارے ڈیرے پر حاضری دینے آتے ہیں - اور وہ آپ کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہیں گے
جلسے کے لئے دس ہزار لوگوں کی فراہمی یقینی بشمول کھانا پینا اور سواری کے اخراجات
-:ہمیں کیا درکار ہے
پہلے راؤنڈ میں صرف موجودہ حکومت سے جواب درکار ہیں
کیبنٹ یا پسند کی گئی وزارت
اگر وزارت نہی تو اپنی پسند کی گئی وزارت میں حصّہ
(دو ہزار سرکاری نوکریوں کی یقین دہانی ( ہم یہ کوٹہ مقامی لوگوں میں فروخت کریں گے
اپنی پسند کی پولیس افسروں کی تعیناتی
اپنی پسند کی مقامی عدلیہ
ہمیں ہمارے پرانے مقدموں سے با عزت بری کروانے کی یقین دہانی یا ان مقدموں کو حکومت کی جا نب سے لٹکایا جائے
وزیر ا عظم کے صوابدیدی فنڈز میں سے الیکشن پر کیے گئے اخراجات کی واپسی اور تمام مقامی فنڈز کی ہمیں ملنے کی یقین دہانی
--------------------------------------------------------------------------------------------
حکومت سے اچھا معاہدہ نا ہونے کی صورت میں اپوزیشن سے جوابات درکار ہیں
ہمارے مقدمات میں حکومت پر ہر طرح کا دبائو ں ڈالے جانے کی یقین دہانی
اگلی حکومت آنے پر وزات کی دستاویزی یقین دہانی
جماعت میں قومی یا صوبائی سطح پر اہم عھدہ