پارلیمنٹ ہاؤس میں گھسنےوالا جنگلی جانور کون تھا؟شناخت ہو گئی

11parlamentjanwar.jpg

یہ عجیب وغریب جانور مختلف پھلوں کے درختوں کے آس پاس اپنی خوراک اور غذا کے حصول کیلئے منڈلاتا دیکھا گیا ہے: ماہرین

آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ایک جنگلی جانور داخل ہو گیا جسے پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا، گزشتہ روز بھی ایک جنگلی جانور پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں داخل ہو گیا تھا۔


جنگلی جانور پارلیمنٹ ہائوس میں ایڈیشنل سیکرٹری حفیظ شیخ کے دفتر کے علاوہ متعدد دفاتر میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے عملے نے جانور کو پکڑا اور اسے وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1648217757610283009
جنگلی جانور کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں پارلیمنٹ ہاؤس کے دفاتر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جنگلی جانور خوفزدہ تھا اور پارلیمنٹ ہائوس سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں ناکام رہا۔ جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہائوس میں گھسنے کے باعث اراکین پارلیمنٹ وعملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

https://twitter.com/x/status/1648239948473008131
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے اس جنگلی جانور کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں جس کے مطابق اس نایاب جانور کا نام "سیوٹ کیٹ" ہے جسے مقامی زبان میں "مشک بلا" کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یہ عجیب وغریب اور پراسرار جانور اکثر اوقات مختلف پھلوں کے درختوں کے آس پاس اپنی خوراک اور غذا کے حصول کیلئے منڈلاتا دیکھا گیا ہے۔

Ft_y7LyaIAAkXcC


ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جانور بہت زیادہ شرمیلا اور بے ضرر ہےاور انسانوں سے زیادہ تر دور رہنا پسند کرتا ہے۔ ایسا کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ اس جانور نے کسی انسان پر حملہ کیا ہو۔ بین الاقوامی ادارہ برائے قدرتی تحفظ (آئی یو سی این) کی ریڈلسٹ میں بھی یہ جانور شامل ہے جو کہ زیادہ تر جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیا کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق "مشک بلا" نامی اس نایاب جانور کی ایک نسل "ایشین پام کیوت" خط استوا پر موجود ممالک تھائی لینڈ، فلپائن، انڈونیشیا اور ویتنام وغیرہ جہاں پر گھنے جنگلات پائے جاتے ہیںمیں موجود ہے۔ یہ جانور جنگلی ہے لیکن اس سے انسانوں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

پتہ نہیں کہاں کہاں کی ھانک رہے ہیں۔ ارے بھائی قاضی فائز گھس گیا تھا

SATH SHEROO KA MALIK BHI THA-ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جانور بہت زیادہ شرمیلا اور بے ضرر ہےاور انسانوں سے زیادہ تر دور رہنا پسند کرتا ہے۔ ایسا کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ اس جانور نے کسی انسان پر حملہ کیا ہو۔​

 

Back
Top