
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں بارش کی پیش گوئی کے بعد فائنل کیلئے صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 27 جون کو جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان 27 جون کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 27 جنول کو ہی انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
27 جون کو ان دنوں سیمی فائنلز کے وینیوز پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارش کے باعث میچ کو تکمیل کے مراحل تک پہنچانے کیلئے دونوں ٹیموں کو 250 منٹس اضافی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں سیمی فائنلز کیلئے صورتحال مختلف ہے، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کیلئے ایک اضافہ دن رکھا گیا ہے تاہم انگلینڈ اور بھارت کے میچ کیلئے کوئی دن اضافہ نہیں ہے کیونکہ ورلڈ کپ فائنل کا شیڈول طے ہے۔
پہلے سیمی فائنل کے دن کے اختتام پر اضافی 60 منٹس رکھے گئے ہیں جبکہ سیمی فائنل کیلئے اضافی دن پر بھی 190 منٹ ایکسٹرا رکھے گئے ہیں، سیمی فائنل اور فائنل میچ کو مکمل کرنے کیلئے دونوں ٹیموں کو کم سے کم 10 اوورز کھیلنا لازمی ہوں گے۔
اگر بارش کے باعث دونوں سیمی فائنل میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے تو سپر ایٹ مرحلے میں اپنے اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں یعنی بھارت اور جنوبی افریقہ فائنل تک رسائی حاصل کرلیں گی اور اگر کسی بھی وجہ سے فائنل میچ نا کھیلا گیا تو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتح قرار دیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13wxsemisfinnaran.png