Sniper
Chief Minister (5k+ posts)
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) سینیٹر رحمٰن ملک کو پی آئی اے کے جہاز کو لیٹ کرنے کی پاداش میں مسافروں نے سزا دی اور انہیں بے عزت کر کے جہاز سے اتار دیاگیا۔ اس تما م واقعے کی ویڈیو پوری دنیا میں دیکھی گئی ہے لیکن آپ یقیناً یہ جاننا چاہیں گے کہ جہاز میں اس مہم کا آغاز کس نے کیا ،تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ بہادر انسان ار جمند حسین ہیں جنہوں نے نا صرف اس تمام واقعے کی ویڈیو بنائی بلکہ نہایت ہمت وبہادری سے جہاز کے مسافروں کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا ، ارجمند حسین نے مسافروں کوبتایا کہ یہ جہاز چار ممبر اسمبلی و سینٹ کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہو رہا ہے گو کہ پی آئی اے کے طیارے کو فنی خرابی کاسامنا تھا لیکن یہ فنی خرابی دور ہونے کے بعد بھی جہاز کو لیٹ کیا گیاتاکہ اراکین اسمبلی آجائیں اور پھر جہاز روانہ ہو۔
ارجمند حسین نے تما م مسافروں کو اس بات پر تیار کیا کہ جب رحمٰن ملک اور دیگر ممبران آئیں گے تو ان سے معافی کا مطالبہ کریں گے لیکن جب رحمٰن ملک آئے تو لوگوں کا غصہ انتہا کو پہنچ چکا تھا اور انہوں نے رحمٰن ملک کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی۔ارجمند حسین کا تعلق ہوٹل انڈسٹری سے ہے اور وہ دنیا کہ سربراہان کے ساتھ ملنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں انہوں نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک کے پیج پر بھی شیئر کی ہے۔ ان کا فیس بک پیج دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کیے جانے والے پراپیگنڈے کے بر عکس ان کی کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں. (بذریعہ روزنامہ پاکستان، مانیٹرنگ ڈیسک)
http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/16-Sep-2014/143883
Last edited by a moderator: