
وفاقی حکومت نے ایکس فاٹا کے علاقے میں صحت کارڈ کی سہولت ختم کردی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اسٹیٹ لائف انشورنس کا ایک اعلامیہ شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی صحت کارڈ سہولت پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع(ایکس فاٹا) میں صحت کارڈ پروگرام کو جاری نہیں رکھا جاسکتا ۔
https://twitter.com/x/status/1542910374416195584
پنجاب کی سابق وزیر صحت یاسمین راشد نے وفاقی حکومت کے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا اور اس پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی حکومت، جو عوام کیلئےہیں اور عوام کی طرف سے ہوتی ہیں وہ صرف عوام کے فائدہ کیلئے کام کرتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1543207861345345536
یاسمین راشد نے کہا تاہم جو حکومتیں غیر قانونی طریقے سے رجیم چینج کے ذریعے جنم لیتی ہیں ان کا مقصد صرف اپنے مفاد کا تحفظ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ صحت کارڈ سہولت پروگرام سابقہ دور حکومت میں وزیراعظم عمران خان نے متعارف کروایا تھا جس کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا کے ہر شہری کو میڈیکل انشورنس حاصل تھی اور وہ نجی و سرکاری اسپتالوں میں اپنا مفت علاج کرواسکتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20fatasehatcard.jpg
Last edited by a moderator: