وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس لگا دیا

taxh1i1h1.jpg


خلیجی ممالک لیبر ویزے پر جانے والے مسافروں کے لئے بری خبر سامنے آگئی,وفاقی حکومت نے لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ایئر ٹکٹ پر پانچ ہزار روپے فکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ2005 کے پہلے شیڈول کے ٹیبل ٹوکے سیریل نمبر 3 کی شق (بی) کی ذیلی شق (i) کے تحت لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں سے ایئر ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1821408274085765172
ایف بی آر کے مطابق ان مزدوروں کے پاسپورٹ پر لیبر ویزہ پرنٹ ہونا چاہیے اور پروٹیکٹر آف امگرینٹس کی تصدیق بھی ہونی چاہیے, ان پاکستانیوں کو لیبر ویزے پر پاکستان سے خلیج تعاون کونسل تک بین الاقوامی سفر پر جانے کے لیے ایئر ٹکٹ پر فکس بنیادوں پر 5 ہزار روپے فی ٹکٹ کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں موجود ہیں, ٹیکس پاکستان سے خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے محنت کشوں سے وصول کیا جائے گا، دیگر خلیجی ممالک میں قطر، بحرین، عمان اور عراق بھی شامل ہیں۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
لعنت بے شمار ،غریبوں کو ستانے والوں پر
-
لاکھوں روپے ،قرضہ اٹھا کر تب ایک مزدور کسی باہر کے ملک کی غلامی کا طوق پہنتا ہے جو وہ تین ،چار سال میں بھی نہیں اتار پاتا ، اور یہ حرام خور اس میں سے بھی اپنا حصہ لے رہیں ہیں ، سالے مردار حور ،گدھ سے بھی گئے گزرے ہیں
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
The folks who enable Pakistan to pay off it's loans are being asked to pay more. But hey, no voting rights for you
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
Shukar kro abhi aam awam k mootne hugne pe tax nai laga... Halanka hukumat k wazeer din bhr tv pr Gund krte hain