وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 ہزار اساتذہ کو برطرف کر دیا

8sarffabuhhsgksjkfjkf.png

بلوچستان میں غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کرنے کے احکامات دے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں تعلیم کے فروغ اور مسائل کے حوالے سے امور زیر غور آئے، اجلاس میں عادی غیر حاضر اساتذہ کے حوالے سے معاملہ بھی زیر غور آیا جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے 2 ہزار عادی غیر حاضرٹیچرز کو برطرف کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران کی تعیناتی ہوگی، محکمہ میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، کارروائی کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہر ایک بچے کی تعلم پر اوسط 5ہزار 625روپے ماہانہ خرچ کیے جارہے ہیں، اتنے اخراجات میں تو ایک بچہ اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے، سالانہ ایک بچے کی تعلیم پر حکومت 72ہزار روپے خرچ کرتی ہے۔