
فیصلے کی گھڑی آچکی ہے ، نومبر کا مہینہ شروع ہو چکا، صرف دو یا تین ہفتوں کی بات ہے فیصلہ تو کرنا ہی پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں ایک سوال کہ "نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے دن بھر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اس میں حقیقت کتنی ہے، کیا واقعی آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت سے پہلے اعلان نہیں ہو گا؟"
اس کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی کا کہنا تھا کہ فیصلے کی گھڑی آچکی ہے ، نومبر کا مہینہ شروع ہو چکا، صرف دو یا تین ہفتوں کی بات ہے فیصلہ تو کرنا ہی پڑے گا اور جب مرزا اسلم بیگ چیف آف آرمی سٹاف تھے تو اس وقت ان کی بھی میاں محمد نوازشریف سے معاملات بگڑ گئے تھے اور ان کے جانے سے 4 یا 5 ماہ پہلے سے ہی ان کے جانشین کا تقرر کر دیا گیا تھا، جنرل آصف نواز کے نام کا اعلان کر دیا گیا تھا کہ وہ مرزا اسلم بیگ کے بعد نئے چیف آف آرمی سٹاف ہونگے۔
https://twitter.com/x/status/1587862512128532480
مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے نام کے واضح اعلان کے بعد مرزا اسلم بیگ کی شخصیت بھی متاثر ہوئی کہ وہ جا رہے ہیں، وہ بڑے بااثر آرمی چیف تھے، جب جنرل ضیاء الحق کا طیارہ تباہ ہوا تو وہ بہاولپور میں موجود تھے جبکہ اس وقت وہ وائس چیف آف آرمی سٹاف تھےاور آرمی چیف بن گئے اس کے بعد ہونے والے انتخابات میں ان کا بڑا اہم کردار تھا جس میں بینظیر بھٹو وزیراعظم جبکہ میاں محمد نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔
اس وقت آئی ایس آئی چیف جنرل حمید گل اور آصف نواز میں سے کسی ایک کی بطور آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ درپیش آیا تو اس وقت صدر مملکت کا صوابدیدی اختیار تھا کہ کسے آرمی چیف تعینات کیا جائے، وزیراعظم کی سفارش ضرور ہوتی تھی لیکن آخری فیصلہ صدر مملکت کا ہی ہوتا تھا جبکہ اب صورتحال مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں ایکسٹینشن نہیں لینی تو ان کی اس مہینے مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے جس کے بعد دو یا ہفتوں کے دوران یہ تمام قیاس آرائیاں ختم ہو جائینگی اور نئے آرمی چیف کا تقرر کر دیا جائے گا جو کہ آئین میں ترامیم کے بعد اب وزیراعظم شہباز شریف کا صوابدیدی اختیار ہے۔
یہی اختیار ذوالفقار علی بھٹو کے پاس بھی تھا، وزیراعظم شہباز شریف آئینی طور پر جسے چاہیں آرمی چیف تعینات کر سکتے ہیں اور انہوں نے اپنے پتے اپنے سینے سے لگا رکھے ہیں اور اس بات پر مصر ہیں کہ میں اپنا اختیار استعمال کروں گا اور عمران خان کو اس کی بھنک بھی نہیں پڑنے دونگا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15sjhamiarmcoaosshebaz.jpg