نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

20211007_212034.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو ری شیڈولڈ کرنے سے متعلق اگلے ہفتے اچھی خبرآ نے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ،ایتھلیٹ ارشد ندیم، طلحہ حبیب نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران رمیز راجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈالے جانے کا فائدہ ہوا ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورہ کو ری شیڈولڈ کرنے پر غور کررہا ہے، امید ہے کہ اگلے ہفتے اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو وجہ بنا کر دورہ کینسل کیا گیا تاہم ہمیں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

برطانوی ہائی کمیشن نے 'فائیوآئیز' کے متعلق بتایا، دورہ منسوخی میں ہماری کوئی غلطی نہیں ہے ہم نے دس سال اپنے ملک میں کرکٹ کی بحالی کی جدوجہد کی اس میں کسی ملک نے ہماری مدد نہیں کی۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ہم دوسروں کیلئے بھٹکتے رہے ، کورونا بحران کے دوران بھی دوسرے ممالک جاکر کرکٹ کھیلتے رہے مگر جب ہماری باری آئی تو کسی نے ہماری مدد نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مارچ
میں متوقع ہے۔

 

baalti

Minister (2k+ posts)
fk them, even now they only thonking of their own benefits... play wid someone else...
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
fk them, even now they only thonking of their own benefits... play wid someone else...

بالٹی پاء جی! اجے وی ٹئیم ہے وے، فدوی دی گل من لؤ
گلی ڈنڈا الیون بناؤ تے ھلہ ھلہ کرکے ایناں گوریاں نوں پئے جاؤ