نیازی نامہ

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
@Niazi Hawk

سلام جناب نیازی صاحب

جس طرح انگریزی دیسی لہجے میں بولی جاتی ہے ، اسی طرح اردو بھی انگریزی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے ، اس طرح الفاظ کے مخارج اور معانی متاثر ہوتے ہیں ، اور بعض دفعہ مدعا بھی مشکوک ، اور مخاطب بھی پریشان ، زبان دانوں نے اردو تحریر کو مشکل ہی کیا ، اور غیروں نے اسے آسان تر بنا دیا ، آج فورمز پر اردو خط کا مسلسل دکھائی دینا ، ان ہی غیروں کی کارستانی ہے ، جنہوں نے آسان ایڈیٹر کے ذریعے اردو الفاظ کو شکل و شناخت عطا کی ، اور آپ جیسے با ذوق ، قلم کی کمان لیے الفاظ کے تیر داغتے نظر آتے ہیں ، کبھی تیر سے کوئی ڈھیر ، کبھی کسی سے مڈھ بھیڑ ، کوئی الجھ گیا ، کوئی چپک گیا (گئی) ، اپنا اپنا نصیب ، اپنی اپنی تاثیر ، اور اپنا اپنا "ظرف" ، کسی نے قلم بننے کو فخر سمجھا ، کوئی آج بھی مانند "دوات" ، کسی نے غڑوپا ، کسی نے "ڈوبا" لگایا ، دوات کے نصیب کیا کہنے ، کارزار خیالات میں ، لفظ بلفظ کشمکش جاری ،

آپ کی بے نیازی اور نیاز مندی دونوں ہی کا شکریہ ، لکھتے رہیں ، اسی زبان میں جس نے ہماری بے زبانی کو الفاظ عطا کئیے ، الف "انار" اور ب "بکری" سے شروع ہونے والا سبق ، اب اناروں کی ساخت اور بکریوں کے مزاج سے بہت آگے ، قاعدہ و تختی نے طفل کو مکتب ، اور مکتب کو استاد عطا کئیے ، استادوں کو گستاخ اور گستاخوں کو اعزاز تھوپے ، وقت گزاروں سے رازو نیاز ہوۓ ، آوارہ مزاجوں سے ملاپ ہوۓ ، دہری شکل و دہرے کرداروں کو سرپرست ملے ، زمہ دار "دوست" بنے ، اور اصول و ضوابط دوست کی ستر پر قربان ہوۓ ، بے کاروں کی "پشت" پر پناہ کے گھونسلے ڈالے گۓ ، آج ان ہی گھونسلوں میں مادہ انڈوں پر بیٹھی ہے ، اور چونچلے ان ہی گھونسلوں میں صبح و شام بہکتے چہکتے رہتے ہیں ، امید ہے ، آپ کا نشیمن ان سوراخوں اور تنوں پر نہیں ہوگا ، قصر سلطانی سے کم پر راضی نہ ہوئیے گا ، یہی آپ کا مقام اور یہی آپ کا ذوق ، شیر نا بنیے گا (یہاں بہت سے خر آپ کو شیر بننے پر اکسائیں گے) ، مگر آپ شہنشاہ ہی رہئیے گا ،

سلام مکرر ، با مقصد اور با وقار تحریر آپ کا مستقبل ہو ، آپ کے لیے دعا گو ، آمین

Niazi Hawk

Minister (2k+ posts)

و سلام
استاد موحترم
آپ کی اردو بھی میری اردو لکھنے کے تحرک کی ایک بڑی وجہ ہے .......مانا کے دل کو جلانے والے اور الفاظ کے نشتر سے روح کو زخمی کرنے والے حضرات بھی کم نہی اور ماڈریٹر کے کیا کہنے ........ان کے ہاں تو جو جتنا جکھتا ہے اتنا ہی پاتا ہے .......لکین ہم جیسے لوگ جو آپ کی اچھی اردو سے حوصلہ پا کے لکھتے ہیں ،،،،ان کی رہنمائی اور تصیح کون کرے گا ......حضور فورم کو شرف بازیابی بخشا کریں ....تا کے ہماری آنکھیں بھی اچھی اردو کی زیارت کر سکیں ......نر اور مادہ کے کھیل کو نہ پہلے کبھی سنجیدہ لیا .نہ ہی اب لیں گیے ........لکین ہماری درخواست پے بھی غور فرمایں
 
Back
Top