Ali raza babar
Chief Minister (5k+ posts)
Sawaal ka jawab day kar mujhay shut up call day do. What is the meaning of Urdu ? Thanks.
Lashkar , Or Fauj ,
Sawaal ka jawab day kar mujhay shut up call day do. What is the meaning of Urdu ? Thanks.
BTW what is the meaning of Urdu ?
g.......sir
yaar......bndy ki personality achi lgti hai......youthful look,great oration skills,charming personality.........bus isy waja sy lgya hua hai....Niazi Bhai,
I meant to say, can I ask you "why" you have President Kennedy's photo as Avatar?
و سلام@Niazi Hawk
سلام جناب نیازی صاحب
جس طرح انگریزی دیسی لہجے میں بولی جاتی ہے ، اسی طرح اردو بھی انگریزی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے ، اس طرح الفاظ کے مخارج اور معانی متاثر ہوتے ہیں ، اور بعض دفعہ مدعا بھی مشکوک ، اور مخاطب بھی پریشان ، زبان دانوں نے اردو تحریر کو مشکل ہی کیا ، اور غیروں نے اسے آسان تر بنا دیا ، آج فورمز پر اردو خط کا مسلسل دکھائی دینا ، ان ہی غیروں کی کارستانی ہے ، جنہوں نے آسان ایڈیٹر کے ذریعے اردو الفاظ کو شکل و شناخت عطا کی ، اور آپ جیسے با ذوق ، قلم کی کمان لیے الفاظ کے تیر داغتے نظر آتے ہیں ، کبھی تیر سے کوئی ڈھیر ، کبھی کسی سے مڈھ بھیڑ ، کوئی الجھ گیا ، کوئی چپک گیا (گئی) ، اپنا اپنا نصیب ، اپنی اپنی تاثیر ، اور اپنا اپنا "ظرف" ، کسی نے قلم بننے کو فخر سمجھا ، کوئی آج بھی مانند "دوات" ، کسی نے غڑوپا ، کسی نے "ڈوبا" لگایا ، دوات کے نصیب کیا کہنے ، کارزار خیالات میں ، لفظ بلفظ کشمکش جاری ،
آپ کی بے نیازی اور نیاز مندی دونوں ہی کا شکریہ ، لکھتے رہیں ، اسی زبان میں جس نے ہماری بے زبانی کو الفاظ عطا کئیے ، الف "انار" اور ب "بکری" سے شروع ہونے والا سبق ، اب اناروں کی ساخت اور بکریوں کے مزاج سے بہت آگے ، قاعدہ و تختی نے طفل کو مکتب ، اور مکتب کو استاد عطا کئیے ، استادوں کو گستاخ اور گستاخوں کو اعزاز تھوپے ، وقت گزاروں سے رازو نیاز ہوۓ ، آوارہ مزاجوں سے ملاپ ہوۓ ، دہری شکل و دہرے کرداروں کو سرپرست ملے ، زمہ دار "دوست" بنے ، اور اصول و ضوابط دوست کی ستر پر قربان ہوۓ ، بے کاروں کی "پشت" پر پناہ کے گھونسلے ڈالے گۓ ، آج ان ہی گھونسلوں میں مادہ انڈوں پر بیٹھی ہے ، اور چونچلے ان ہی گھونسلوں میں صبح و شام بہکتے چہکتے رہتے ہیں ، امید ہے ، آپ کا نشیمن ان سوراخوں اور تنوں پر نہیں ہوگا ، قصر سلطانی سے کم پر راضی نہ ہوئیے گا ، یہی آپ کا مقام اور یہی آپ کا ذوق ، شیر نا بنیے گا (یہاں بہت سے خر آپ کو شیر بننے پر اکسائیں گے) ، مگر آپ شہنشاہ ہی رہئیے گا ،
سلام مکرر ، با مقصد اور با وقار تحریر آپ کا مستقبل ہو ، آپ کے لیے دعا گو ، آمین
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|