نوازکی شہباز کو بھارت کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت:NDTV

717r9in8_nawaz-sharif-shehbaz-sharif-reuters-_625x300_14_February_24.jpeg

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے سے باز رہنے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اہم مشورہ اتوار کی شام لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران دیا گیا جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کے اجلاس کے بعد بھارت سے متعلق اپنی حکومت کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خاص طور پر اس تناظر میں کہ بھارت نے پاہلگام حملے کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو بتایا کہ ان کی حکومت نے نئی دہلی کے اقدامات کے جواب میں فضائی حدود بھارت کے لیے بند کر دی ہے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی تیاری مکمل ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: "بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے خطے میں جنگ کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔"

تاہم نواز شریف نے زور دیا کہ حکومت کو جارحیت سے گریز کرتے ہوئے سفارتی ذرائع کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

دوسری جانب، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے ایک بین الاقوامی کمیشن قائم کیا جائے جس میں امریکہ، روس، چین اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شامل ہوں۔
 

Back
Top