
نجم سیٹھی کی منی بجٹ منظور نہ ہونے اور حکومت کے گھر جانے کی پیشگوئی ٹھس ہوگئی
سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے فنانس ترمیمی بل کے منظور نہ ہونے اور اس کے نتیجے میں حکومت کے گھر جانے کی پیشگوئی کی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد ہی حکومت نے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کروالیا ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر صحافی و اینکر پرسن ملیحہ ہاشمی نے نجم سیٹھی کے کچھ روز قبل کے ایک پروگرام کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ ممکنہ طور پر حکومت کے منی بجٹ پاس نہ کروانے کے تمام پہلوؤں کا تجزیہ کررہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1481990623154552835
نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان کو اس وقت یہ پریشانی ہے کہ وہ قوانین کیسے پاس کروائیں گے، باہر تو یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آرہی ہے اور ان کی چھٹی ہورہی ہے اور نئی حکومت آرہی ہے، اس وقت تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی بھی بھاگے پھررہے ہیں کوئی ادھر جارہا ہے تو کوئی ادھر جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں کورم ہی پورا نہیں ہوا، جو حکومت کورم پورا نہیں کرسکتی وہ قانون کیسے پاس کرے گی، اگر فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پاس نہیں ہوا تو قانون کے مطابق یہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ثابت ہوگا جس کے بعد حکومت رہ نہیں سکے گی اور حکومت گئی۔
نجم سیٹھی کے اس تجزیہ اور پیش گوئی کے بعد گزشتہ روز حکومت نے قومی اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل اور اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون سازی کا بل پیش کرکے کثرت رائے سے منظور کروالیا تھا۔
ملیحہ ہاشمی نے نجم سیٹھی کے اس تجزیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ پاس ہونے سے پہلے نجی سیٹھی صاحب کا 100فیصد غلط علم نجوم۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sethii1110.jpg