ناظم جوکھیو قتل کیس، ملزمان نے دیت کی رقم جمع کروادی

12nazimjokhiodeet.jpg

سندھ میں قتل ہونےوالے نوجوان ناظم جوکھیو کے ملزمان نے مقتول کے بچوں کو دیت جمع کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کے ناظر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں دیت کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ جمع کروادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے قتل کے بدلے دیت کی رقم جو کہ 30 لاکھ 58ہزار955 روپے بنتی کا چیک جمع کروادیا ہے، ناظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے چاروں بچوں کے حصے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1591413699507617793
دوران سماعت رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے گزشتہ سماعت پر بھی جام اویس کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کے ورثاء نے ملزمان کے ساتھ معاملات طے ہونے کے بعد راضی نامے پر دستخط کردیئے تھے جس کےبعد قتل کے بدلے دیت کے معاملات طے کیے گئے۔
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو پھر کسی کو بھی قتل کریں ۔ پاکستان میں قتل کی سزا صرف اس صورت میں ہے اگر آپ دیت ادا نہیں کرسکتے بصورت دیگر کوئی سزا نہیں ہے۔